ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

لاہور،قومی ہیرو شاہد آفریدی کے ساتھ وہ ہوگیا جس کا کسی نے سوچابھی نہ تھا،عوام کاشدید ردعمل

datetime 8  جنوری‬‮  2016 |

لاہور (نیوزڈیسک ) صحافتی تنظیموں نے قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی کے صحافی سے غیر مناسب رویے کےخلاف قذافی اسٹیڈیم کے باہر احتجاج کیا ، صحافی کمرشل ہیرو ،پرفارمنس زیرو کے نعرے لگاتے رہے ،صحافیوں نے ٹیم منیجرانتخاب عالم کی جانب سے معافی مانگنے کے اقدام کو ماننے سے انکار کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق مختلف صحافتی تنظیموں نے گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم کے باہر جمع ہو کر شاہد خان آفریدی کی طرف سے صحافی کے سوال پر اپنائے جانے والے رویے پر احتجاج کیا گیا ۔ عہدیداروں کا کہنا تھاکہ کارکردگی کا جائزہ لےنا اور اس سے متعلق سوالات کرنا مےڈےا کا حق ہے ۔شاہد آفرےدی مےڈےا پر آئےں اور اپنے غےر ضروری اور نا مناسب رویے کی وضاحت کرتے ہوئے معذرت کرےں ۔ اس موقع پر ٹیم منیجر انتخاب عالم صحافیوں سے مذاکرات کیلئے پہنچے اور کہا کہ میںپی سی بی کی جانب سے معذرت کرتا ہوں اس معاملے کو ختم کر دیا جائے ۔تاہم صحافی اپنے موقف پرقائم ہے کہ ٹی ٹونٹی کے کپتان خود میڈیا کے سامنے آ کر اپنے رویے کی معذرت کرےں ۔ دوسری جانب عوام نے صحافی تنظیموں کی جانب سے شاہد آفریدی کے خلاف احتجاجی مظاہروں پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے عوام کی اکثریت کا کہنا ہے کہ معمولی بات کو جواز بناکر قومی ہیرو کی تذلیل کسی صورت قبول نہیں شاہد آفریدی نے اتنی بڑی بات نہیں کہی تھی جتنا کہ اب صحافی حضرات ان کے خلاف مظاہرے کرکے اوربیان بازیاں کرکے کررہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…