بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

محمد عامرکونیوزی لینڈجانے سے پہلے قومی کرکٹ ٹیم کے اہم عہدیدارکامفید مشورہ

datetime 7  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر انتخاب عالم نے سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ بولر محمد عامر کو مشورہ دیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے دورے میں اگر تماشائیوں کی جانب سے ان پر فقرے کسے جائیں تو انھیں اس جانب بالکل توجہ نہیں دینی ہے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم تین ون ڈے اور تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلنے کے لیے دس جنوری کو نیوزی لینڈ روانہ ہو رہی ہے۔انتخاب عالم نے کہا کہ محمد عامر کا بولنگ کرتے ہوئے جارحانہ انداز برقرار رہنا چاہیے لیکن دوسری چیزوں کو انھیں نظرانداز کرنا چاہیے۔انتخاب عالم نے کہا کہ محمد حفیظ اور اظہر علی سے ان کی بات نہیں ہوسکی ہے کیونکہ یہ دونوں قائداعظم ٹرافی کا فائنل کراچی میں کھیل رہے تھے لیکن محمد عامر کے بارے میں دونوں کرکٹرز کے تحفظات اب ختم ہو چکے ہیں اور انھیں یقین ہے کہ اب کوئی مسئلہ نہیں ہے۔پاکستانی ٹیم کے منیجر نے توقع ظاہر کی کہ خدا نے محمد عامر کو نئی زندگی دی ہے کھیلنے کا دوبارہ موقع دیا ہے مستقبل میں ان کی طرف سے دوبارہ کوئی غلط حرکت نہیں ہوگی۔انھوں نے کہا کہ ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا اور کھلاڑیوں کو بتایا جاتا ہے کہ ڈریسنگ روم کا ماحول اچھا ہوگا تو ان کی کارکردگی بھی اچھی رہے گی۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…