بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی 20 کرکٹ میچ میں سری لنکا کو تین رنز سے شکست دے دی

datetime 7  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماؤنٹ مونگنوئی (نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی 20 کرکٹ میچ میں سری لنکا کو تین رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی ہے۔ماؤنٹ مونگنوئی میں جمعرات کو کھیلے جانے والے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بازی کی اور مقررہ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنا لیے۔جواب میں سری لنکن ٹیم نو وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز ہی بنا سکی۔نیوزی لینڈ کی اننگز کی خاص بات اوپنرز مارٹن گپٹل اور کین ولیمسن کی نصف سنچریاں تھیں۔ان دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے 11 اوورز میں 101 رنز کی شراکت قائم کی۔اس کے علاوہ اننگز کے آخر میں راس ٹیلر نے نو گیندوں پر 22 رنز بنا کر ٹیم کو بڑے سکور تک پہنچنے میں مدد دی۔سری لنکن اوپنر گناتھیلاکا نے 46 رنز کی اننگز کھیلی لیکن دلشان، چندی مل، جے سوریا اور میتھیوز کا سکور دوہرے ہندسوں میں بھی نہ پہنچ سکا۔تاہم پھر سناودرھنے 42 اور تشارا پریرا نے 28 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو واپس میچ میں لائے لیکن ان دونوں کے آؤٹ ہونے کے بعد ہدف کا حصول مشکل سے مشکل تر ہوتا گیا۔نیوزی لینڈ کے لیے میٹ ہنری اور ٹرینٹ بولٹ نے عمدہ بولنگ کی اور تین، تین وکٹیں لیں جبکہ ایلیئٹ اور سوڈھی نے ایک ایک سری لنکن کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔دو میچوں کی سیریز کا آخری ٹی 20 میچ دس جنوری کو کھیلا جائے گا۔نیوزی لینڈ نے ٹی 20 سے قبل ایک روزہ میچوں کی سیریز تین ایک اور ٹیسٹ سیریز دو صفر سے جیتی ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…