ہفتہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2026 

بھارت میںٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،پاکستان کا جوابی وار،پہل کردی، یورپی ممالک کے انکارکاامکان بڑھ گیا

datetime 6  جنوری‬‮  2016 |

کراچی(نیوزڈیسک)بھارت میںٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،پاکستان کا جوابی وار،پہل کردی، یورپی ممالک بھی پریشانی کا شکار، شہر قائد میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہا تھا کہ ورلڈ ٹی 20 کے لئے بھارت میں پاکستان کے لئے سکیورٹی ایشوز ہیں، ایونٹ میں شرکت حکومتی اجازت سے مشروط ہو گی۔چیئرمین پی سی بی نے ڈوپ ٹیسٹ پر معطلی کا شکار یاسر شاہ کو “سیدھ سادھا” قرار دے دیا، کہتے ہیں کہ لیگ اسپنر سے غلطی ہوئی، آئی سی سی سے کم سزا کی اپیل کریں گے۔ شہر یار خان نے فکسنگ اسکینڈل میں سزا یافتہ محمد عامر کو نیوزی لینڈ کا ویزا مل جانے اور کیویز کے خلاف اِن ایکشن ہونے کی خبر بھی دے دی۔ بھارتی میں سیکورٹی ایشوز پر شہریار خان نے بیان داغ کر پہل تو کردی مگر دوسری جانب یورپی ممالک پہلے ہی شدید تشویش کا شکار ہیں، ذرائع کے مطابق آسٹریلیا نے انڈر نائنٹین ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش میں بھارت کی نسبت قدرے بہتر حالات ہونے کے باوجود دورے سے انکار کردیا قوی امکان ہے آسٹریلیا کی ٹیم بھی بھارت کے دورے سے انکارکردے گی دوسری جانب جنوبی افریقی کھلاڑیوں نے بھی اپنے سابقہ دورہ بھارت کے دوران بھارتی تماشائیوں کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے کرکٹ بورڈ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے توقع کی جارہی ہے کہ جلد ہی آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ سمیت انگلینڈ کی بھی سیکورٹی ٹیم بھارت کا دورہ کرے گی جس کے بعد یہ ممالک ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کے بارے میں حتمی اعلان کریںگے۔اگر تین سے زیادہ ممالک نے بھارت کے دورے سے انکار کردیا تو آئی سی سی مجبور ہوجائے گی کہ یا تو وہ ورلڈ کپ کو ملتوی کردے یا پھر ہنگامی طورپر کسی دوسرے ملک اس کو منتقل کردیاجائے ،ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کا اس وقت متبادل کے طورپر انگلینڈ سب سے بڑا امیدوار ہے۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…