آکلینڈ(نیوزڈیسک)نیوزی لینڈ کے محکمہ امیگریشن نے تصدیق کی ہے کہ انہیں پاکستان کی طرف سے سزا یافتہ فاسٹ باﺅلر محمد عامر کے ویزا کیلئے درخواست موصول ہوئی ہے جس پر جلد فیصلہ کر لیا جائیگا امیگریشن اتھارٹی کے ایریا مینجر مائیکل کارلے نے ایک بیان میں درخواست ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم دورے کے تاریخوں س آگاہ ہیں اور توقع ہے کہ آئندہ چند روز میں اس درخواست پر فیصلہ کر لیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ درخواست پر کارروائی کا انحصار ہمیشہ معاملے کی پیچیدگی سے ہوتا ہے جہاں مزید معلوم حاصل کرنا ہوں ۔ واضح رہے کہ محمد عامر کو پاکستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو تین ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کیلئے نیوزی لینڈ جانیوالی ہے ۔ 23 سالہ محمد عامر کا کہنا ہے کہ وہ اب تبدیل ہو چکا ہے اور اپنی کارکردگی سے وہ یہ بات ثابت کر دیگا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں