بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

سکول کے طالبعلم نے کرکٹ میچ میں ایک ہزار رنز کی اننگز کھیل کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

datetime 5  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوزڈیسک)بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں ایک سکول کے طالبعلم نے کرکٹ میچ میں ایک ہزار رنز کی اننگز کھیل کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔کے سی گاندھی سکول سے تعلق رکھنے والے رنوو دھنیواد نے یہ ریکارڈ ایچ ٹی بھنڈاری کپ انٹر سکول ٹورنامنٹ کے دوران آریا گوروکل سکول کے خلاف کھیلتے ہوئے بنایا ہے۔پرنوو نے اپنی دو روزہ اننگز کے دوران پیر کو آرتھر کولنز کا 1899 میں بنایا گیا 628 رنز کا ریکارڈ توڑا تھا۔منگل کو بھی ان کی اننگز جاری رہی اور وہ ایک ہزار رن بنانے میں کامیاب ہوگئے۔اس ریکارڈ ساز اننگز کی بدولت ان کی ٹیم نے 1465 رنز پر اننگز ڈیکلیئر کر دی۔ پرنوو نے یہ سکور صرف 323 گیندوں پر بنایا اور ان کی اننگز 59 چھکوں اور 127 چوکوں سے مزین تھی۔اس اننگز کے بعد بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز سے بات کرتے ہوئے پرنوو کا کہنا تھا کہ ’جب میں نے کھیلنا شروع کیا تو ریکارڈ توڑنے کی بات میرے ذہن میں نہیں تھی۔ میں تو بس اپنے انداز سے کھیلتا رہا جو کہ آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنانا ہے۔‘خیال رہے کہ ممبئی میں سکول کرکٹ نے ملک کو سچن تندولکر، ونود کامبلی اور روہت شرما جیسے کھلاڑی دیے ہیں۔پرنوو دھنیواد کی اس اننگز پر بھارت میں سوشل میڈیا پر بھی بہت دلچسپی دکھائی جا رہی ہے اور اس وقت بھارت میں ٹوئٹر پر یہ ٹاپ ٹرینڈ ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…