ہفتہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2026 

محمد حفیظ نے ٹیسٹ میچ میں تبدیلیو ںکی مخالفت کردی

datetime 5  جنوری‬‮  2016 |

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راو نڈر محمد حفیظ ڈے نائٹ ٹیسٹ اور گلابی گیند کے تجربے کے حق میں نہیں ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کی اصل خوبصورتی سفید لباس اور سرخ گیند میں ہے۔محمد حفیظ ان دنوں قائد اعظم ٹرافی کا ڈے نائٹ فائنل کھیل رہے ہیں جس میں پہلی بار گلابی گیند استعمال ہو رہی ہے۔یاد رہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹ میں شائقین کی دلچسپی میں اضافے کے لیے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کا تجربہ کر رہی ہے اور گذشتہ دنوں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ کی تاریخ کا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ گلابی گیند سے کھیلا گیا تھا اور اس سال پاکستانی کرکٹ ٹیم بھی آسٹریلیا کے دورے میں ایک ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ گلابی گیند سے کھیلے گی۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ’وہ ہمیشہ سے قدرتی حسن کو پسند کرتے ہیں۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ کے زبردست مداح ہیں جو سفید لباس اور سرخ گیند کے ساتھ کھیلی جاتی ہے۔‘ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تاریخ کے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں گلابی گیند کا استعمال کیا گیامحمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ان کی ذاتی رائے یہ ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں اس طرح کے تجربات نہیں کرنے چاہئیں اور اسے اس کے اصل حسن کے ساتھ ہی کھیلا جانا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ یہ بات سب جانتے ہیں کہ ہم لوگ کمرشل دنیا میں زندگی گزار رہے ہیں لیکن جو بھی تجربات ہوں وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں ہوں تو اچھا ہے لیکن ٹیسٹ کرکٹ کو نہ چھیڑا جائے۔محمد حفیظ اس تاثر سے اتفاق نہیں کرتے کہ ڈے نائٹ ٹیسٹ اور گلابی گیند سے شائقین زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرکٹ کی طرف متوجہ ہوں گے۔ان کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کے اتارچڑھاو ¿ کا اپنا مزا ہے۔ اس کی روایتی خوبصورتی کی ایک مثال پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا گیا دبئی ٹیسٹ ہے جس میں آخر وقت تک کسی کو نہیں پتہ تھا کہ کون جیتے گا لہٰذا ٹیسٹ کرکٹ کو موجودہ شکل میں ہی جاری رکھنا چاہیے۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…