اسلام آباد (نیوزڈیسک)سپاٹ فکسنگ میں ملوث سزا یافتہ پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے کہاہے کہ وہ اپنے اوپر ہونے والی تنقید کا جواب وکٹوں اور پیار کے ساتھ دینے کیلئے تیار ہیں مجھے سخت جملوں یا طعنوں کا سامنا بھی کر نا پڑتا ہے تو تیار ہوں جواب پیرار سے دونگا۔ غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں محمد عامر نے کہاکہ میں پر اعتماد ہوں کہ زیادہ تر چاہنے والے میرے ساتھ ہیں مجھے یقین ہے کہ میرے چاہنے والے مجھے پیار کریں گے۔محمد عامر نے کہا کہ اگر مجھے سخت جملوں یا طعنوں کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے تو میں اس کے لیے تیار ہوں اور ان کا جواب میں پیار اور وکٹیں لے کر دوں گا۔‘فاسٹ بولر نے کہا کہ میں ماضی میں نیوزی لینڈ کا دورہ کر چکا ہوں اور جانتا ہوں کہ وہ کھیل سے پیار کرتے ہیں اور خیال رکھتے ہیں۔ مجھے ان کی جانب سے کسی ناگوار واقع کی توقع نہیں ہے وہ مجھے پسند کریں گے۔انہوں نے کہاکہ میں شکر گزار ہوں کہ مجھے کرکٹ میں دوسری اننگز کھیلنے کا موقع دیا گیا ہے۔ دوسرا موقع حاصل کرنا بہت مشکل ہوتا ہے اس لیے یہ میرے ملک، حکام اور چاہنے والوں کی طرف سے مجھے دوسرا موقع دیا جانا بہت بڑی بات ہے۔انھوں نے بتایا کہ جب پابندی ختم ہوئی تو میں نے کلب کرکٹ کھیلنا شروع کی آپ تصور کریں ایک کھلاڑی جو لارڈز میں کھیل چکا ہو وہ ایک ایسی کلب ٹیم کے خلاف کھیل رہے تھے جن کے پاس مناسب کٹ تک موجود نہیں تھی۔تین میں سے ایک سٹمپ ٹوٹی ہوئی تھی اور ہم تین سو روپے کی گیند سے کھیل رہے تھے لیکن ان میچوں سے مجھے برا وقت بھلانے میں مدد ملی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں