بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

انڈین کرکٹ میں ہونےوالی کرپشن میں بھارتیہ جنتا پارٹی ملوث

datetime 31  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)دہلی کی حکمران جماعت عام آدمی پارٹی نے الزام لگایا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر اور موجودہ مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو دہلی اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن میں ہونے والی بے ضابطگیوں ، کرپشن اور جنسی طور پر ہراساں کرنے والے معاملے کا علم تھا۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے اس معاملے کی تحقیقات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی کے بی جے پی پر نئے الزامات کے بعد سیاسی ہنگامہ ہونا طے ہے۔عام آدمی پارٹی نے دعوی کیا کہ جیٹلی کو ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن میں ہونے والی کرپشن کی معلومات تھی،وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے دھوکہ دہی اور کرپشن کیسز کو بند کرنے کے لئے دہلی کے ا?س وقت کے پولیس کمشنر کو خطوط بھی لکھے تھا۔عام آدمی پارٹی کے ترجمان آشوتوش نے دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی جانب سے پولیس کمشنر کو لکھا گیا خط بھی دکھایا۔ آشو توش نے وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن میں ہونے والی کروڑوں کی کرپشن انکوائری میں ارون جیٹلی نے اثر انداز ہونے کے ساتھ ساتھ تحقیقات میں مداخلت کر کے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کیا ،اِن خطوط کے منظر عام پر آنے کے بعد وزیر خزانہ کا اپنے عہدے پر رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا ،انہیں فوری مستعفیٰ ہو جانا چاہئے۔واضح رہے کہ کہ دہلی کی حکومت نے ارون جیٹلی کے دور صدارت میں ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن میں ہونے والی کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن پرگوپال سبرامینم کی سربراہی میں انکوائری کمیشن قائم کیا ہے ،تاہم بھارتیہ جنتا پارٹی اور وفاقی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے عام آدمی پارٹی کے تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…