پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عام آدمی پارٹی نے بی جے پی پر کرکٹ میں کرپشن کا الزام لگا دیا

datetime 31  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک )دہلی کی حکمران جماعت عام آدمی پارٹی نے الزام لگایا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر اور موجودہ مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو دہلی اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن میں ہونے والی بے ضابطگیوں ، کرپشن اور جنسی طور پر ہراساں کرنے والے معاملے کا علم تھا۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے اس معاملے کی تحقیقات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی کے بی جے پی پر نئے الزامات کے بعد سیاسی ہنگامہ ہونا طے ہے۔عام آدمی پارٹی نے دعوی کیا کہ جیٹلی کو ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن میں ہونے والی کرپشن کی معلومات تھی،وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے دھوکہ دہی اور کرپشن کیسز کو بند کرنے کے لئے دہلی کے اس وقت کے پولیس کمشنر کو خطوط بھی لکھے تھا۔عام آدمی پارٹی کے ترجمان آشوتوش نے دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی جانب سے پولیس کمشنر کو لکھا گیا خط بھی دکھایا۔ آشو توش نے وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن میں ہونے والی کروڑوں کی کرپشن انکوائری میں ارون جیٹلی نے اثر انداز ہونے کے ساتھ ساتھ تحقیقات میں مداخلت کر کے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کیا ،اِن خطوط کے منظر عام پر آنے کے بعد وزیر خزانہ کا اپنے عہدے پر رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا ،انہیں فوری مستعفیٰ ہو جانا چاہئے۔واضح رہے کہ کہ دہلی کی حکومت نے ارون جیٹلی کے دور صدارت میں ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن میں ہونے والی کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن پرگوپال سبرامینم کی سربراہی میں انکوائری کمیشن قائم کیا ہے ،تاہم بھارتیہ جنتا پارٹی اور وفاقی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے عام آدمی پارٹی کے تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…