پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

مودی نے پاک بھارت سیریز کا فیصلہ کرلیا ، جانئے کیا

datetime 4  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی(نیوز ڈیسک) بھارتی میڈیا سے دعوی کیا ہے کہ نریندر مودی کی حکومت نے پاک بھارت سیریز مسترد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمنز کے آن لائن جریدے کے مطابق بی سی سی آئی کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ اگر بھارتی حکومت نے پاک بھارت سیریز کی اجازت دینی ہوتی تو پہلے ہی دے دیتے۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نریندر مودی سرکار کا ماننا ہے کہ بھارتی عوام پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز کے حق میں نہیں ہے اسلئے پاکستان کے ساتھ نیوٹرل مقام پر بھی کرکٹ سیریز نہیں ہو سکتی۔دوسری جانب ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے بھارتی صحافی وکرانت گپتا کا کہنا ہے کہ اخبار میں چھپنے والی رپورٹ پر ہمیں کان نہیں دھرنے چاہیئیں اور اب اس سیریز کا فیصلہ بھارتی وزیر خارجہ شسما سوراج کے دورہ پاکستان سے جڑا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح پاکستانی عوام بھارت کے ساتھ کرکٹ سیریز کے حامی ہیں بالکل اسی طرح بھارتی عوام بھی سیریز چاہتی ہے اور بہت زیادہ پر امید ہوں کہ اس سیریز کے حوالے سے جلد کوئی مثبت چیز سامنے آئے گی۔گزشتہ روز چیرمین پی سی بی شہریار خان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت سے کہہ دیا ہے کہ سیریز کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کرنا ہے جلدی کرلیں، اب ہمارے پاس زیادہ وقت نہیں ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ دبئی میں پی سی بی اور بی سی سی آئی حکام کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں یہ چیزیں طے پائی تھیں کہ دونوں ممالک کے درمیان نیوٹرل مقام پر سیریز ہو گی لیکن پھر ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے دباو¿ پر بھارتی حکام نیوٹرل مقام سری لنکا میں بھی سیریز کے حوالے سے معاملات شش و پنج کا شکار ہو گئے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان رواں ماہ متحدہ عرب امارات میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز شیڈول ہے تاہم بھارتی حکومت کی جانب سے مسلسل ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کئے جانے کے باعث سیریز سے متعلق حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…