پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

حفیظ نے ون ڈے میں نا کا می کا ذمہ دار کس کو ٹھہر ا دیا ، جان کر حیران رہ جائیںگے

datetime 4  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) محمد حفیظ نے ون ڈے ٹیم کے ناقص کھیل کی ذمہ داری مصباح الحق پر ڈال دی، ان کا کہنا ہے کہ سینئر کرکٹر ایک روزہ فارمیٹ میں بطور کپتان ناکام ثابت ہوئے، اس وقت ایک روزہ ٹیم کی جو حالت ہے اس کے ہم سب بھی قصوروار ہیں.تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ نے ایک روزہ فارمیٹ میں ٹیم کی خراب ترین کارکردگی کا پوسٹ مارٹم کرتے ہوئے مصباح سے دوستی کو پس پشت ڈال دیا۔ ’’ایکسپریس ٹریبیون‘‘ کے عماد حمید کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ایک روزہ ٹیم کی یہ حالت راتوں رات نہیں ہوئی، کوچز، مختلف سلیکشن کمیٹیز، مصباح الحق جیسے کپتان اورتمام کھلاڑی اس کے ذمہ دار ہیں۔
اگرچہ مصباح الحق ٹیسٹ کرکٹ میں بہتر قیادت کررہے ہیں مگر ون ڈے فارمیٹ میں وہ ایسا نہیں کرپائے، ہمیں اپنی سلیکشن کو بھی بہتر کرنے کی ضرورت ہے، غیرمستقل مزاجی خرابیوں کا باعث بنتی ہیں، ٹیسٹ ٹیم مستحکم اوراسی لیے کامیابیاں حاصل کررہی ہے لیکن ون ڈے اسکواڈ کے ساتھ ایسا نہیں ہو سکا، اگر پلیئرز کو مستقل ان آؤٹ کیا جائے تو کوئی کیسے بے خوف کرکٹ کھیل پائے گا، اگر آپ کسی کو منتخب کرتے تو پھر صلاحیتوں کے اظہار کیلیے مناسب وقت بھی دیں۔کوچنگ اسٹاف کو بھی اس سلسلے میں واضح اپروچ اختیار کرنا چاہیے۔ غیرقانونی بولنگ ایکشن کے حوالے سے حفیظ نے کہا کہ میں محسوس کرتا ہوں کہ اس حوالے سے حالیہ مہم الجھن زدہ ہے، مخصوص بولرز کو نشانہ بنانے کے بجائے انٹرنیشنل کرکٹ میں موجود فاسٹ، سلو، رائٹ آرم، لیفٹ آرم سب بولرز کو اس ٹیسٹ سے گزرنا چاہیے، کلیئر ہونے کے بعد ہی انھیں ٹاپ لیول پر بولنگ کی اجازت دینا مناسب رہے گا۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…