اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کرکٹ میچ کے دوران انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2015
www.hdnicewallpapers.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چنائے(نیوز ڈیسک)آسٹریلوی امپائر جان ورڈ ہندوستان کے ڈومیسٹک کرکٹ رانجی ٹرافی کے میچ کے دوران گیند لگنے سے شدید زخم ہوگئے۔کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق ہندوستان کی ریاست تامل ناڈو میں رانجی ٹرافی کے ایک میچ میں پنجاب کے بیٹسمین بریندر سرن نے حریف ٹیم تامل ناڈو کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے گیند کو امپائر کے پاس سے نکالنے کی کوشش کی لیکن گیند امپائر جان وارڑ کے سر پر جالگی اور وہ گراو¿نڈ پر گر پڑے۔زخمی جان ورڈ کو فوری طورپر اسپتال منتقل کیا گیا، اطلاعات کے گیند لگنے سے وہ بےہوش ہوگئے تھے تاہم مقامی کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری وینکاٹرمن نے ان اطلاعات کو مسترد کیا۔ان کا کہنا تھا کہ”امپائر کا بی سی سی آئی کے قوانین کے مطابق مقامی اسپتال میں علاج کیا جارہاہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم انھیں دودن کے لیے اسپتال میں رہنے کی تاکید کی گئی ہے”۔واضح رہے گزشتہ سال اسرائیل میں ایک کرکٹ میچ کے دوران گیند لگنے سے امپائر کی ہلاکت ہوئی تھی، حال ہی میں آسٹریلیا میں گریڈ بی کے مقابلوں کے ایک میچ میں بھی امپائر کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا جب آسٹریلیا کے بیٹسمین مچل مارش نے ایڈیلیڈ میں زوردار شارٹ کھیلا تھا جو امپائر کے کان قریب لگا تھا تاہم وہ صحت یاب ہوگئے تھے۔جان وارڑ کرکٹ آسٹریلیا اور بی سی سی آئی کے مابین میچوں کے انعقاد کے لیے امپائروں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت ہندوستان کے ڈومیسٹک سیزن میں فرائض انجام دے رہے تھے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…