پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

چنائے : آسٹریلوی امپائر گیند لگنے سے شدید زخمی ہو گئے

datetime 2  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چنائے(نیوز ڈیسک) آسٹریلوی امپائر جان ورڈ ہندوستان کے ڈومیسٹک کرکٹ رانجی ٹرافی کے میچ کے دوران گیند لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق ہندوستان کی ریاست تامل ناڈو میں رانجی ٹرافی کے ایک میچ میں پنجاب کے بیٹسمین بریندر سرن نے حریف ٹیم تامل ناڈو کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے گیند کو امپائر کے پاس سے نکالنے کی کوشش کی لیکن گیند امپائر جان وارڑ کے سر پر جالگی اور وہ گراؤنڈ پر گر پڑے۔زخمی جان ورڈ کو فوری طورپر اسپتال منتقل کیا گیا، اطلاعات کے گیند لگنے سے وہ بیہوش ہوگئے تھے تاہم مقامی کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری وینکاٹرمن نے ان اطلاعات کو مسترد کیا۔ان کا کہنا تھا کہ”امپائر کا بی سی سی آئی کے قوانین کے مطابق مقامی اسپتال میں علاج کیا جارہاہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم انھیں دودن کے لیے اسپتال میں رہنے کی تاکید کی گئی ہے”۔واضح رہے گزشتہ سال اسرائیل میں ایک کرکٹ میچ کے دوران گیند لگنے سے امپائر کی ہلاکت ہوئی تھی، حال ہی میں آسٹریلیا میں گریڈ بی کے مقابلوں کے ایک میچ میں بھی امپائر کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا جب آسٹریلیا کے بیٹسمین مچل مارش نے ایڈیلیڈ میں زوردار شارٹ کھیلا تھا جو امپائر کے کان قریب لگا تھا تاہم وہ صحت یاب ہوگئے تھے۔جان وارڑ کرکٹ آسٹریلیا اور بی سی سی آئی کے مابین میچوں کے انعقاد کے لیے امپائروں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت ہندوستان کے ڈومیسٹک سیزن میں فرائض انجام دے رہے تھے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…