جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

چیئرمین بورڈکو ٹیم کی ناکامیوں نے تشویش کا شکار کر دیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک ) چیئرمین بورڈکو ٹیم کی ناکامیوں نے تشویش کا شکار کر دیا، ان کا کہنا ہے کہ مینجمنٹ اور کپتان سے ملاقات کے بعد مستقبل کا فیصلہ کریں گے، دوسری جانب کوچ وقار یونس کی شہریار خان سے اہم ملاقات بدھ کو ہوگی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کو انگلینڈ نے ٹوئنٹی20 سیریز میں 3-0 سے شکست دی، اس دوران بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں مسائل نظر آئے، اس سے قبل ون ڈے سیریز میں بھی گرین شرٹس کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا،گذشتہ روز اس حوالے سے جب نمائندہ ”ایکسپریس“ نے چیئرمین پی سی بی شہریارخان سے رابطہ کیا تو انھوں نے کہا کہ ٹیم کی کارکردگی سب کے سامنے ہے میں کیا کہوں، مسلسل شکستیں شائقین کے ساتھ ہمارے لیے بھی تشویش کا باعث ہیں۔اس سوال پر کہ بہتری کیلیے کیا اقدامات کرینگے چیئرمین نے کہا کہ واپسی کے بعد مینجمنٹ اور کپتان سے دورے کی رپورٹ لوں گا، ناکامیوں کے اسباب جاننے کے بعد ہی مستقبل کی حکمت عملی تشکیل دی جا سکے گی، کوچ وقار یونس اور کپتان شاہد آفریدی کے مستقبل پر شہریارخان نے کہا کہ سب کی بات سن کر فیصلہ کریں گے کہ کوئی تبدیلی کرنا ہے یا نہیں۔ بعض حلقوں کی جانب سے ٹیسٹ اور مختصر طرز کیلیے الگ کوچز کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔مگر چیئرمین نے اس حوالے سے تبادلہ خیال سے گریز کیا۔ سیریز میں شکست کے بعد وقار یونس اپنے نئے ملک آسٹریلیا جانے کے بجائے پاکستان آئے ہیں، ان کی بدھ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شہریارخان سے اہم ملاقات متوقع ہے، ذرائع کے مطابق وہ سلیکشن کے حوالے سے تحفظات ظاہر کرنے کے ساتھ بعض سینئرز سے پیچھا چھڑانے کی تجویز بھی دیں گے،کپتان شاہد آفریدی بنگلہ دیش لیگ کے میچز کھیلنے کے بعد لاہور واپس آئیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…