دبئی(نیوزڈیسک) دبئی سے کرکٹ اور خاص طور پر پاکستان کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ شارجہ میں ہونے والے تیسرے ون ڈے کو فکسنگ الزام سے کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے اپنا کام مکمل کر لیا ہے۔ شارجہ ون ڈے میں تین بیٹسمین کا رن آو¿ٹ ہونا صرف اتفاق تھا، کچھ غلط نہیں ہوا۔ خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا گیا سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ سنسنی خیز مرحلے کے بعد یکطرفہ ہو گیا تھا۔ پاکستان کو چھ وکٹ سے شکست کیا ہوئی کہ بڑے بڑوں نے بڑی بڑی باتیں شروع کر دیں جس کی ابتدا سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے کی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ میچ میں پاکستانی ٹیم کی باڈی لینگوئج بہت مشکوک تھی۔ پاکستان کے صرف دو سو آٹھ رنز اور پھر انگلینڈ کا اکتالیس اوور میں جیت جانا فکسنگ کا شاخسانہ لگتا ہے۔ اتفاق یہ ہے کہ مائیکل وان نے اپنے اکاو¿نٹ سے الزام والے ٹویٹ ہٹا دیئے جس سے نئی بحث چھڑی گئی۔ چیئرمین شہریار خان اور چیف سلیکٹر ہارون رشید سمیت ہیڈ کوچ وقار یونس نے شارجہ ون ڈے پر لگے فکسنگ الزام کو مسترد کر دیا تھا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں