اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کپتانی کیلئے خطرے کی گھنٹی ،اظہرعلی کاانکشاف

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (نیوز ڈیسک)پاکستان کی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ اگر ٹیم آخری ایک روزہ میچ بھی انگلینڈ کے خلاف ہار جاتی ہے تو انہیں کپتانی سے ہٹایا جاسکتا ہے اور ایسا ہونے پر انہیں کوئی حیرانگی نہیں ہوگی۔پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں چھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی تاہم اس کے بعد دو میچ مسلسل ہارے اور آخری میچ (آج)جمعہ کو دبئی میں کھیلا جائیگا۔ ایک انٹرویو میں اظہر علی نے کہا کہ اگر ہمیں 3-1سے شکست ہوئی تو کپتانی ختم ہونا میرے لئے حیران کن نہیں ہوگا تاہم ہمیں یہ میچ جیتنا ہے مگر یہ ہمارے لئے آسان نہیں ہوگاکیونکہ انگلینڈ نے اچھا کھیل کر پچھلے دو میچ جیتے ہیں انہوںنے کہاکہ ہمارے تمام کھلاڑی اس میچ کی اہمیت سے آگاہ ہیں اور ہم اسے جیتنے کےلئے جان توڑ کوشش کرینگے اور اگر ہم جان لڑائیں تو یقینا کامیابی حاصل کر سکتے ہیں لیکن مستقبل پر کسی کاکنٹرول نہیں۔انہوںنے کہاکہ میں نے ایمانداری سے کپتانی کی ہے اور جو بھی نتیجہ آیا اسے قبول کرونگا۔انہوںنے کہاکہ پچھلے میچ میں شکست سے پوری ٹیم کو دکھ ہوا ہے ہم بڑا سکور کر سکتے تھے لیکن انگلینڈ نے آسانی سے 208رنز کا ہدف حاصل کرلیا اس پر پاکستانی قوم کو بھی دکھ ہے میرا بلے بازوں کےلئے پیغام یہی ہے کہ انہیں زیادہ سے زیادہ رنز کر نے ہونگے ہمیں توقع ہے کہ یاسر شاہ آخری میچ کھیلیں گے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…