پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

کرکٹ کی دنیا میں نئی تاریخ رقم،ٹیلرنے111سالہ ریکارڑ توڑدیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرتھ(نیو ڈیسک) نیوزی لینڈ کے مڈل آڈر بیٹسمین روس ٹیلر آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 290 رنز بنا کر 111 سالہ تاریخی ریکارڑ توڑنے کے ساتھ ساتھ ٹرپل سنچری سے محروم رہنے والے چھٹے کھلاڑی بھی بن گئے.روز ٹیلر آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 290 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے تھے جبکہ کیویز نے 559 رنز کے جواب میں 624 رنز بناکر 65 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔روزٹیلر نے 290 رنز بنا کر آسٹریلیا کے میدان میں کسی بھی مہمان کھلاڑی کی جانب سے بڑی اننگز کھیلنے کا ریکارڑ اپنے نام کرلیا، اس سے قبل یہ ریکارڑ 111 سال پہلے انگلینڈ کے بیٹسمین ٹپ فوسٹر نے دسمبر 1903 میں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں287 رنز کی اننگز کھیل کر بنایا تھا.تاہم ٹیلر نے ناتھن لایون کی گیند پر ایک رن لے کر یہ اعزاز اپنے نام کر لیا.یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹپ فوسٹر واحد کھلاڑی تھے جنھوں نے کرکٹ اور فٹ بال دونوں کھیلوں میں انگلینڈ ٹیم کی قیادت کی۔روز ٹیلر نروس 290 کاشکار ہونے والے دنیا کے چھٹے بلے باز ہیں، ان سے قبل نیوزی لینڈ کے سابق کپتان مارٹن کرو 1991 میں سری لنکا کے خلاف 299 رنز پر آؤٹ ہوئے تھے، انگلینڈ ٹیم کے کپتان الیسٹر کک2011 میں ہندوستان کے خلاف 294 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ہندوستان کے وریندرسہواگ 2009 میں سری لنکاکے خلاف 293رنز پر، ویسٹ انڈیز کے ویو رچرڈز 1976 میں انگلینڈ کے خلاف 291، ویسٹ انڈیز کے ہی رام نریش سروان 2009 میں انگلینڈ کے خلاف بارباڈوس کے مقام پر 291 جبکہ آسٹریلیا کے عظیم سابق بلے باز ڈان بریڈمین 1932 میں ایڈیلیڈ اوول پر جنوبی افریقہ کے خلاف 299 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔واضح رہے ڈان بریڈ مین ٹیسٹ کرکٹ میں 90، 190 اور 290 رنز کے انفرادی اسکور پر کبھی آؤٹ نہیں ہوئے۔ویسٹ انڈیز کے سابق عظیم بلے باز برائن لارا نے 10اپریل 2004 کو انگلینڈ کے خلاف انٹیگا کے میدان پر 400 رنز بنا کر ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑا انفرادی اسکور بنانے کا ریکارڑ قائم کیا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…