اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وارن واریئرز نے کرکٹ آل اسٹارز سیریز سنسنی خیز مقابلہ کے بعد جیت لی

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس(نیوز ڈیسک) وارن واریئرز کی ٹیم نے کرکٹ آل اسٹارز سیریز کا آخری میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے جیت کر سیریز 0۔3 سے اپنے نام کرلی.216 رنز کے ہدف کے تعاقب میں شین وارن کی ٹیم ابتدا میں مشکلات کا شکار ہوئی جب 129 رنز پر 5بیٹسمین آؤٹ ہوگئے تھے تاہم جیک کیلس اور رکی پونٹنگ نے ٹیم کی جیت کی ذمہ داری اٹھائی اور چار وکٹوں سے ہمکنار کیا.جیک کیلس 23 گیندوں پر 49 رنز بنا کر سہواگ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے جبکہ رکی پونٹنگ43 رنز بناکر ناقابل شکست رہے. کپتان شین وران نے چھ رنز بنائے.واریئرز کے اوپنر مائیکل وان کو صفر رنز پر کرٹلی ایمبروز نے آؤٹ کردیا، میتھیو ہیڈن 12 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے، اینڈریو سائمنڈ نے دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے انھیں گریم سوان نے آؤٹ کیا۔جونٹی رہوڈز 17 رنز بناکر کارل ہوپر اور سنگاکارا 21 گیندوں پر 4چوکوں اور3 چھکوں کی مدد سے برق رفتار 42 رنز بناکر گریم سوان کی گیند پر سہواگ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔گریم سوان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کرٹلی ایمبروز، ہوپر اور سہواگ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔اس سے قبل امریکا کے شہر لاس اینجلس میں سیریز کے آخری میچ میں سچن ٹنڈولکر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے۔سچن واریئرز کے کپتان سچن ٹنڈولکر نے 27 گیندوں پر دو چو کوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے، انھیں ڈینیل ویٹوری نے آؤٹ کیا، سارو گنگولی 37 گیندوں پر تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 50 رنز بناکر ویٹوری کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔وریندرسہواگ 27 رنز بناکر والش کا شکار بنے ، معین خان بغیر کوئی رن بنائے ویٹوری کی وکٹ بنے جبکہ کارل ہوپر 33 اور لکشمن ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔وارن واریئرز کی ٹیم کی جانب سے ڈینیل ویٹوری نے تین ، کورٹنی والش اور سائمنڈز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، سابق عظیم باؤلر وسیم اکرم کو شامل نہیں کیا گیا تھا۔جیک کیلس کو بہترین بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی اور کمارسنگاکارا سیریز کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڑ دیا گیا.شین وارن کی ٹیم وارن واریئرز نے امریکا میں کرکٹ کے فروغ کے لیے منعقد کی گئی تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں 6 اور ہیوسٹن میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں57 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…