اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

بھارت میں ٹینس سٹار کھلاڑی کیساتھ اجتماعی زیادتی

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلور(نیوز ڈیسک )سیکولرازم ،جمہوریت اور خواتین کے تحفظ کے بڑے بڑے دعوے کرنے والے بھارت میں دیوالی کی رات ٹینس کی کھلاڑی اجتماعی زیادتی کا شکار ہو گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلور میں ٹینس کی خاتون کھلاڑی کو دیوالی کی رات سکیورٹی گارڈز نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس حکام نے بتایا ہے کہ لڑکی ریاست کرناٹک کے کیوبون پارک میں واقع ٹینس کلب میں تربیت کے لئے گزشتہ روز بنگلور پہنچی تھی مگر تاخیر ہونے کے باعث انتظامیہ نے اسے اگلے روز آنے کا کہا۔ جب 34سالہ کھلاڑی واپس روانہ ہوئی تو کلب کے دو گارڈز نے ویران جگہ پر اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس حکام نے مزید بتایا کہ پولیس کی گشتی پارٹی رات کے گشت پر تھی کہ انہیں ویرانے میں خاتون پڑی ہوئی ملی۔پولیس نے زیادتی کے مرتکب گارڈز کو گرفتار کر لیا ہے اور ان سے زیادتی کے الزامات کے تحت تفتیش کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ بنگلور میں گزشتہ دو ماہ کے دوران تین لڑکیوں کو اجتماعی زیادتی کا شکاربنایا جا چکا ہے۔
مزید پڑھئیے:ریحام خان نے کس طرح پی ٹی آئی کو اپنے ذاتی اور مالی مفاد کے لئے استعمال کیا؟ تہلکہ خیز انکشافات
ریحام خان کے کمرے سے کیا نکلا ؟ ایک سینئر تجزیہ کار نے ہر راز سے پردا ہٹا دیا



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…