لاہور(آن لائن) سابق پاکستانی کپتان انضمام الحق نے افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ جاری رکھنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔افغان کرکٹ بورڈ انضمام الحق کی کوچنگ میں اپنی ٹیم کی زمبابوے کے خلاف سیریز جیتنے پران سے 2 سال کے معاہدے کا خواہشمند تھا،اس ضمن میں انضمام الحق نے افغانستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ پر رضامندی ظاہرکردی ہے۔ انضمام الحق کی کوچنگ میں افغانستان کرکٹ ٹیم نے تاریخی کامیابی حاصل کی ، ون ڈے سیریز کے ساتھ ساتھ ٹی 20 سیریز میں بھی میزبان ٹیم کو شکست دی اور آئی سی سی کے فل ممبر ملک کے خلاف سیریز جیتنے والا ایسوسی ایٹ ملک بن گیا، جس کے بعد افغانستان کرکٹ بورڈ نے انضمام الحق کے ساتھ مزید کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ افغان ٹیم کے سابق کوچ اور پاکستان کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے ممبر کبیر خان کا کہنا ہے کہ
کیا ریحام عمران میں واقعی طلاق ہوگئی ہے ؟؟ ریحام نے برطانیہ سے خصوصی گفتگو میں سب صاف بتادیاhttp://baattv.com/reham-khan-exclusive-talk-with-abb-talk-on-her-divorce/
ان کے کہنے پر انضمام الحق نے افغان بورڈ سے دوسالہ معاہدہ قبول کرلیا ہے۔ اور اب وہ دوہزارسترہ تک افغانستان کے ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔کبیر خان نے کہا کہ انضمام عظیم بیٹسمین ہیں۔ ان کی کوچنگ سے افغان ٹیم کی بیٹنگ میں بہت بہتری آئی ہے اور ان کی کوچنگ سے افغانستان ایشیاکپ کے اچھی ٹیموں میں شامل ہوجائے گی۔انضمام الحق نے ایک سوبیس ٹیسٹ اور تین سواٹھاسی ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔۔واضح رہے کہ انضمام الحق تیسرے پاکستانی کرکٹر ہیں جنہوں نے افغان ٹیم کی کوچنگ کی جب کہ ان سے قبل کبیر خان اور راشد لطیف بھی افغان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کرچکے ہیں۔