جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

کولمبو ٹیسٹ ،سری لنکاکوجیت کے لیے 153رنزدرکار

datetime 28  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(نیوزڈیسک) کولمبو ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 329 رنز پر ڈھیر ہوگئی جب کہ سری لنکا کو جیت کے لئے 153 رنز کا ہدف دیا ہے۔
سری لنکا کے شہرکولمبو میں کھیلے جا رہے میچ میں کھیل کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی نامکمل اننگز 171 رنز 2 وکٹوں کے نقصان سے دوبارہ شروع کیا تو یونس خان 23 اور اظہرعلی 64 رنزکے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ دونوں بلے بازوں نے ٹیم کا اسکور 202 رنز تک پہنچایا تو یونس خان ہمت ہار گئے اور 40 رنز بنا کرانجیلو میتھیوز کا شکار بن گئے جس کے بعد کپتان مصباح الحق بھی زیادہ دیر تک کریز پر نہ کھڑے ہوسکے اور 22 رنز بنانے کے بعد 234 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے۔ اسد شفیق 27 اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد 16 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔
یاسر شاہ بھی بغیر کوئی رن بنائے آٹ ہو گئے جب کہ اظہر علی 117 رنز بنا کراسٹمپ آٹ ہو گئے۔ جنید خان بھی 3 رنز سے آگے نہ بڑھ سکے۔ پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 329 رنز بنا کر آٹ ہو گئی۔ انجرڈ وہاب ریاض 6 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔ سری لنکا کی جانب سے دھمیکا پراساد نے 4، دشمنتھا چمیرا نے 3، انجیلیو میتھیوز نے 2 جب کہ رنگنا ہیراتھ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل میزبان سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 315 رنز بنائے تھے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…