لاہور(نیوزڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ترمیمی قوانین کو سابق کونسل صدر احسان مانی نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی بورڈ کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ایک انٹرویو میں احسان مانی نے کہا کہ آئی سی سی میں بھارتی اجارہ داری سب کو نظر آ رہی ہے دو ملکی سیریز میں ڈی آر ایس کو پھر سے دونوں بورڈز کی مرضی سے مشروط کرنا آسٹریلیا اور انگلینڈ سمیت دیگر ملکوں کی کمزوری ہے۔ کولمبو ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں لنکن بیٹسمین سِلوا کا آؤٹ نہ دینے پر امپائرز اور میچ ریفریز کی صرف زبانی معذرت کو بھی احسان مانی نے آڑے ہاتھوں لیا ۔ سابق صدر آئی سی سی نے کہا کہ کسی بورڈ میں جرات نہیں کہ آئی سی سی میں اپنی بات منوا سکے۔