جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

سنگا کارا کا ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان

datetime 28  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو ( نیوزڈیسک )سری لنکا کے معروف بیٹسمین اور وکٹ کیپر کمار سنگا کارا رواں برس اگست میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔37 سالہ بیٹسمین پہلے ہی ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو خیر باد کہہ چکے ہیں۔سنگا کارا نے اس بات کا اعلان ہفتے کو کولمبو میں پاکستان کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے خلاف تیسرا ٹیسٹ میچ نہیں کھیلیں گے جبکہ رواں برس اگست میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان سری لنکا میں کھیلی جانے والی تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ان کے کریئر کا آخری ٹیسٹ میچ ہو گا۔بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے سری لنکا کے عظیم بیٹسمین سنگاکارا نے کہا ’ اب میرا ریٹائرمنٹ لینے کا وقت آ گیا ہے کرکٹ ان کی زندگی کا اہم ترین حصہ ہے جسے چھوڑنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا۔‘سنگاکارا کے رنز بنانے کا اوسط بھارتی بلے باز سچن تنڈولکر سے بھی زیادہ ہے خیال رہے کہ سنگاکارا سری لنکا کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں۔سنہ 2000 میں اپنے کریئر کا آغاز کرنے والے سنگاکارا نے 132 ٹیسٹ میچوں میں 58.31 رنز کی اوسط سے 38 سنچریوں اور 52 نصف سنچریوں کی بدولت 12,305 رنز بنائے ہیں۔سنگاکارا کے رنز بنانے کا اوسط بھارتی بلے باز سچن تندولکر سے بھی زیادہ ہے۔سنگا کارا نے ٹی ٹوئنٹی میچ کی آخری اننگز گذشتہ سال سری لنکا کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں فتح کی مہم کے دوران کھیلی تھی جبکہ انھوں نے اپنے کریئر کا آخری ایک روزہ میچ رواں سال ورلڈ کپ میں کھیلا۔انھوں نے رواں سال انگلینڈ کی کاو¿نٹی سرے کے لیے دو سال کا معاہدہ کیا ہے جبکہ اس سے قبل وہ انگلینڈ میں واروک شائر اور ڈرہم کے لیے کاو¿نٹی کھیل چکے ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…