ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

ورلڈ کپ کو ارٹر فائنل نہ کھیلنے کا پچھتاوا رہے گا ، محمد عرفان

datetime 23  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان کے طویل القامت فاسٹ باو¿لر محمد عرفان نے 2015 ورلڈ کپ میں آسٹرییا کے خلاف کوارٹر فائنل نہ کھیلنے کو اپنے کیریئر کا سب سے بڑا پچھتاوا قرار دیدیا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ میں اب بالکل ٹھیک اور فٹ ہوں کیونکہ بحالی کا عمل بہت اچھا تھا لیکن مجھے ابھی بھی بہت پچھتاوا ہے۔انہوںنے کہاکہ میں آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ کوارٹر فائنل نہیں کھیل سکا حالانکہ یہ ایک بہت بڑا میچ تھا۔ میں ٹورنامنٹ میں بہت پرجوش تھا اور مکمل رفتار کے ساتھ باو¿لنگ کررہا تھا تاہم میرے خیال میں کوئی بھی ایسی چیزوں سے نہیں لڑ سکتا۔اس وقت سے 33 سالہ عرفان انجری سے نجات پانے اور فٹنس کے حصول کےلئے مکمل جدوجہد کر رہے تھے تاکہ عالمی کرکت میں جلد از جلد واپس آ سکیں۔انہوں نے سری لنکا کے خلاف محدود اوورز کی سیریز میں واپسی کی امید ظاہر کی اور کہا کہ میں سلیکٹرز اور کرکٹ بورڈ کی اجازت سے فیصل آباد میں کھیل رہا ہوں۔انہوںنے کہا کہ وہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ میں انجری سے نجات پانے کے بعد کس طرح کھیل پاتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ آئندہ ماہ سری لنکا کے خلاف ایک روزہ اور ٹی20 میچوں کےلئے میرے انتخاب پر ضرور غور کیا جائےگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…