سان تیاگو (نیوز ڈیسک)پانچ مرتبہ کی عالمی چمپئن برازیلین ٹیم کے فٹ بالر نیمار کو میچ کے دوران مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں سے الجھنے پر ایک میچ کیلئے معطل کر دیا گیا جس کے باعث وہ کل اتوار کو وینزویلا کے خلاف شیڈول آخری لیگ میچ میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کوپا امریکہ فٹ بال کپ کے سلسلے میں کولمبیا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں کولمبین کھلاڑیوں نے نیمار کو نشانہ بنایا، وہ بار بار نیمار کو مختلف طریقوں سے پریشان کرتے رہے لیکن ریفری نے کسی طرح کا نوٹس نہ لیا اور آخرکار نیمار نے تنگ آ کر خود ان سے بات کرنی چاہی جس پر ریفری نے انہیں ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر کر دیا اور ان پر ایک میچ کی پابندی بھی عائد کر دی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہم نیمار کے کیس کا جائزہ لے رہے ہیں اور ان پر مزید میچز کی بھی پابندی بھی عائد کی جا سکتی ہے