بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

سلمان بٹ نے اپنے گناہوں کی پٹاری خود ہی کھول دی،اعتراف نامے کی تفصیلات

datetime 19  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزوڈیسک) سلمان بٹ نے اپنے گناہوں کی پٹاری خود ہی کھول دی، انھوں نے اپنے اقرار نامے میں لکھاکہ بطور کپتان اسپاٹ فکسنگ کے سب سے بڑے ذمہ دار وہی ہیں،قبل ازیں بے گناہی پر اصرار کرنے والے کرکٹر نے پی سی بی کے پاس جمع کرائے گئے اپنے بیان میں کہاکہ لارڈز ٹیسٹ میں دانستہ نو بال کراکے غلطی کی، دوسرے پلیئرزکو میری نصیحت ہے کہ کھیل کی ساکھ تباہ کرنے والے ایسے کاموں سے دور رہیں۔تفصیلات کے مطابق چندروز قبل چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا تھا کہ سلمان بٹ نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے اقرار نامہ جمع کرا دیا ہے، گذشتہ روز بورڈ کی جانب سے پریس ریلیز میں اس کی کاپی بھی میڈیا کو فراہم کردی گئی۔لارڈز ٹیسٹ میں اسپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت سے سزا ور بعد ازاں بھی سابق کپتان اپنی بے گناہی پر اصرار کرتے رہے، دوسری جانب آغاز میں ہی اعتراف جرم کرنے والے محمد عامر کی پابندی ختم ہونے والی ہے، سلمان بٹ کا دبے دبے لفظوں میں اقبال جرم پی سی بی ناقابل قبول قرار دیتا رہا جس کی وجہ سے ان کا اصلاحی پروگرام بھی شروع نہ ہوسکا،اب سابق کپتان ٹریک پر آگئے اور 28جون کو پی سی بی کے پاس جمع کرائے گئے اقرار نامے میں کھل کر اپنا گناہ تسلیم کرلیا۔انھوں نے کہاکہ میں دانستہ نو بال کراکے آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا، میری اس حرکت کی وجہ سے پاکستان کرکٹ اور پی سی بی کی ساکھ کو جو نقصان پہنچا اس پر پشیمان اور معافی کا طلبگار ہوں، میںقبول کرتا ہوں کہ بطور قائد مجھ پر کسی بھی دوسرے کھلاڑی سے زیادہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی تھی، جو لوگ بھی کرکٹ کھیل رہے یا کھیلنا چاہتے ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…