لاہور(نیوزڈیسک) بنگلا دیش نے پہلے ون ڈے میچ میں بھارت کو شکست دے کر آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ساتویں نمبر پر جگہ بنا لی ہے۔ بنگلا دیش کے اب 91 پوائنٹس ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے 88۔ اب معاملہ ہے اگلے برس ا?ٹھ ٹاپ ٹیموں کی چمپیئنز ٹرافی کا جس کے لئے نویں نمبر پر براجمان پاکستان کو کوالیفائی کرنے کے لالے پڑے ہیں۔ اگر شاہینوں کو کوالیفائی کرنا ہے تو اسے سری لنکا کو سیریز لازمی ہرانا ہوگی لیکن سوال یہ ہے کہ ون ڈے رینکنگ میں دوسرے نمبر کی ٹیم بھارت اور ا?ئی پی ایل کے شیر ڈھاکا میں کیسے ڈھیر ہوئے ؟۔ کہیں یہ بھی بھارتی سورماو¿ں کی پاکستان کو باہر کرنے کی کوئی سازش تو نہیں ہے؟۔ واضح رہے کہ میرپور کے شیر بنگلا سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں بنگلا دیش نے بھارت کو 79 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک، صفر سے برتری حاصل کر لی ہے۔ بھارت کی جانب سے صرف روہت شرما نمایاں بلے باز رہے جنہوں نے 63 رنز کی اننگز کھیلی۔ بنگلا دیش کی جانب سے مستغفر الرحمان نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے 5 کھلاڑیوں کو اﺅٹ کیا۔ اس سے قبل بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹںگ کا فیصلہ کیا اور بھارت کو 308 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ بنگلا دیش کی جانب سے تمیم اقبال 60، سومیا سرکار 54 جبکہ شکیب الحسن 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔