بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

عظیم برازیلین فٹبال سٹرائیکر نیمار کو حریف ٹیم سے الجھنا مہنگا پڑ گیا

datetime 19  جون‬‮  2015
F.C. Barcelona - Neymar Jr
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برازیل(نیوز ڈیسک) عظیم برازیلین فٹبال سٹرائیکر نیمار نے اطالوی کلب یوونٹس کے خلاف گول کرتے ہوئے اپنے ہسپانوی کلب بارسلونا کی چیمپئنز لیگ میں جیت یقینی بنا دی تھی لیکن گزشتہ روز کوپا امریکا میں بلا ضرورت الھجنے پر برازیلین فارورڈ ممکنہ طور پرباقی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔کولمبیا کے خلاف گروپ ’سی‘ کے میچ میں نیمار کو اس وقت لال کارڈ دکھایا گیا جب حریف ٹیم سے الجھ پڑے۔لال کارڈ ملنے کے بعدوہ اتوار کو وینزویلا اور ممکنہ طور پر اگلے ایک اور میچ سے باہر ہو گئے۔23 سالہ نیمار کو ہینڈ بال پر پہلے پیلاکارڈ دکھایا گیا تھا جس پر انہوں نے میچ حکام کی جانب سے ہدف بنائے جانے کی شکایت کرتے ہوئے چلی کے ریفری پر تنقید کی۔نیمار نے صحافیوں کو بتایا کہ ’انہوں نے قوانین کو میرے خلاف استعمال کیا۔ بال میرے ہاتھ پر غیر ارادی طور پر لگی، جس پر مجھے پیلا کارڈ دکھایا گیا‘۔’ایک کمزور ریفری کی موجودگی میں یہی کچھ ہوتا ہے۔ ایک غلط فہمی کی بنیاد پرسب کو باہر نکالنے کی ضرورت نہیں تھی‘۔بارہ مسلسل کامیابیوں کے بعد پہلی مرتبہ برازیل کو اس میچ کی صورت میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔نیمار نے تسلیم کیا کہ انہوں نے کولمبیا کے خلاف برا کھیلا۔ تاہم، وہ پر اعتماد ہیں کہ ان کی ٹیم وینزویلا کے خلاف مطلوبہ نتائج حاصل کرتے ہوئے ٹاپ آٹھ ٹیموں میں جگہ بنا سکے گی۔’میں تسلیم کرتاہوں کہ ہم نے اچھا نہیں کھیلا اور میں اس کی مکمل ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…