جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

گال ٹیسٹ؛ سری لنکن ٹیم 300 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی

datetime 19  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں300 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ سری لنکا کے گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں میزبان ٹیم نے 178 رنز 3 کھلاڑیوں کے نقصان سے اپنی نامکمل اننگز کا آغازکیا تو کپتان انجیلو میتھیوز 189 کے مجموعے پر وہاب ریاض کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے جس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی چلی گئیں۔ اوپننگ بلے باز کشال سلوا 125 رنزبناکرنمایاں بیٹسمین رہے جب کہ دنیش چندیمل 23، ویتھنگے 15، نوان پرادیپ 4 اور دھمیکا پراساد بغیر کوئی رنز بنائے ا?و¿ٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض اور ذوالفقار بابر نے 3،3 جب کہ محمد حفیظ اور یاسر شاہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل میچ کا پہلا روز بارش کی نذر رہا جس کے بعد دوسرے روز قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو کھیلنے کی دعوت دی تو کھیل کے دوسرے روز بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کے ڈیموتھ کرورارتنے 21، کمار سنگاکارا 50 اور لھیرو تھرمانے 8 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…