جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

عظیم ویسٹ انڈین باو لر مائیکل ہولڈنگ محمدعامر کی حمایت میں کھڑے ہوگئے

datetime 19  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)عظیم ویسٹ انڈین باو لر اور تبصرہ نگار مائیکل ہولڈنگ نے نوجوان پاکستانی باو لر محمد عامر کی کرکٹ میں دوبارہ واپسی کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عامر نے کسی کی جان نہیں لی اس لیے انہیں دوبارہ موقع ملنا چاہیے۔مائیکل ہولڈنگ کہا کہ میں سمجھ سکتا ہوں کہ کچھ لوگ اس بنیاد پر ان کی ٹیم میں واپسی نہیں چاہتے کیونکہ انہوں نے ملک کو بدنام کیا اور ہم کسی ایسے کھلاڑی کو دوسرا موقع نہیں دینا چاہتے جو ملک کی بدنامی کا سبب بنے۔انہوں نے کہا کہ میں نے ایسے لوگوں کو دیکھا جن کی وجہ سے لوگ اپنی زندگی سے محروم ہو گئے جیسے کراب ڈرائیونگ، شراب پی کر گاڑی چلانا، خراب مشینری کی وجہ سے ایکسیڈنٹ اور نہ جانے کیا کیا، اگر ان لوگوں کو بہتری کیلئے ایک اور موقع دیا جا سکتا ہے تو عامر کیوں نہیں۔ہولڈنگ نے کہا کہ وہ جس قسم کی بھی سزا بھگتیں لیکن سزا کے اختتام کے بعد وہ اپنی زندگی کو دوبارہ شروع کرتے ہیں تو پھر عامر کو موقع نہ دینے کی کیا وجہ ہے؟۔’عامر نے جو کیا وہ غیرقانونی اور کھیل کے لیے نقصان دہ تھا اور ایسا ہرگز نہیں ہونا چاہیے تھا لیکن اس نے کسی کی جان تو نہیں لی اور انہوں نے جو کچھ بھی کیا، میرا ماننا ہے کہ محمد عامر ایک دوسرے موقع کا مستحق ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ اس سے دونوں ہاتھوں سے فائدہ اٹھائے گا‘۔پاکستانی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں مایہ ناز سابق فاسٹ باو ¿لر نے کہا کہ جب میں نے 2009 میں اسے دیکھا تو اس میں وہ سب کچھ موجود تھا جو ایک فاسٹ باو ¿لر میں ہونا چاہیے، میں اس وقت اس کے گیند پر کنٹرول، رفتار، سلو گیندوں اور کھیل کے حوالے سے ذہانت سے کافی متاثر ہوا تھا۔عامر کے مستقبل کے حوالے سے سوال پر ہولڈنگ نے کہا کہ اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ لوگ اور خصوصاً ٹیم کے کھلاڑی اور شائقین انہیں کس طرح قبول کرتے ہیں۔ہولڈنگ نے کہا کہ عامر کو شروع میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لیکن انہیں صرف کرکٹ پر توجہ دیتے ہوئے اپنی فٹنس پر توجہ دینے اور آئندہ غلط کاموں سے دور رہنے کی ضرورت ہو گی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…