لندن (نیوزڈیسک)دنیائے فٹ بال پر تو پرتگال اور رئیل میڈرڈ کی نمائندگی کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو کا راج قائم تھا ہی اب خلاءپر بھی اپنی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑتے نظر آئیں گے .ایک کہکشاں کا نام جو ان کے نام سے منسوب کردیا گیا ہے۔ماہرین فلکیات نے زمین سے 12.9 ارب نوری سال کے فاصلے پر واقع متعدد ستاروں پر مشتمل کہکشاں سی آر 7 کو گزشتہ دنوں دریافت کیا اور اسے دنیا کے مقبول ترین فٹبالرز میں سے ایک کرسٹیانو رونالڈو کے نام سے منسوب کردیا۔کہکشاں کو پرتگال کی لزبن یونیورسٹی اور نیدرلینڈ کی لیڈین آبزرویٹری کے ماہرین نے دریافت کیا اور انہیں انہوں نے اسے پرتگالی اسٹار رونالڈو کے نام پر سی آر 7 کا نام دیا۔محققین کا کہنا ہے کہ ان ستاروں میں ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں ایسے عناصر پیدا ہوئے جن میں ری ایکشن شروع ہونے کے نتیجے میں آج کے ستاروں میں کاربن کا عنصر پیدا ہوا اور یہی عناصر کی زندگی کی بنیاد ہیں۔لزبن یونیورسٹی کی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر ڈیوڈ سوبرال کے مطابق اس سے زیادہ سنسنی خیز دریافت کوئی اور نہیں ہوسکتی۔