ہفتہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاک سری لنکا سیریز : جیت کے ساتھ ساتھ رینکنگ کی جنگ

datetime 18  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا سیریز زور کے جوڑ کے ساتھ ساتھ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پوزیشن کی جنگ بھی ہے ، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں سخت مقابلے متوقع ہیں۔ دونوں ٹیمیں جہاں جیت کیلئے زور آزما ہیں وہیں آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر قبضہ جمانے کی جنگ بھی لڑنا ہو گی۔ موجودہ صورت حال کے مطابق قومی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹے جبکہ سری لنکا ساتویں نمبر پر ہے۔ پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز میں فتح جس کے حصے میں آئے گی وہی ٹیم تیسری پوزیشن پر قبضہ جمائے گی۔ قومی شاہین اگر ٹیسٹ سیریز 0-3 یا 1-2 سے اپنے نام کرتے ہیں تو پاکستان رینکنگ ٹیبل پر چھٹے سے تیسرے نمبر پر آجائے گا۔ اس کے برعکس اگر میزبان سری لنکا ٹیسٹ سیریز میں 0-3 یا 1-2 سے فتح سمیٹتی ہے تو سری لنکا ساتویں سے تیسرے نمبر پر پہنچ جائے گی جبکہ پاکستان ایک درجہ تنزلی کے ساتھ ساتویں نمبر پر براجمان ہو گی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز میں جیت اور تیسری پوزیشن کس کے حصے میں آتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…