جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

پروفیشنل اسنوکر ورلڈ کپ: پولینڈ سے شکست کے بعد پاکستان کا سفر دشوارہوگیا

datetime 18  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(نیوز ڈیسک) پروفیشنل اسنوکر ورلڈ کپ میں پاکستان کا سفر دشوار ہوگیا، تیسرے میچ میں پولینڈ نے3-2 سے شکست دے دی،اگلے مرحلے میں رسائی کے لیے قطر اور مضبوط نارتھ آئرلینڈ کیخلاف لازمی فتح درکار ہوگی۔تفصیلات کے مطابق چین میں جاری ایونٹ میں پاکستانی ٹیم اپنے تیسرے میچ میں پولینڈ کیخلاف سخت مقابلے کے بعد2-3 سے ناکام رہی، محمد سجاد اور حمزہ اکبر پر مشتمل اسکواڈ کی یہ تین میچوں میں دوسری شکست تھی، ٹیم ویلز کیخلاف یکطرفہ مقابلہ0-5سے ہار گئی تھی، گزشتہ روز پاکستان نے آسٹریلیا کو سخت مقابلے میں 3-2 سے زیر کیا، گذشتہ روز اپنے تیسرے میچ میں اس کا سامنا پولینڈ سے ہوا لیکن اس میں بھی حمزہ اکبر اور محمد سجاد صلاحیتوں کے مطابق پرفارم نہ کرسکے، پہلے فریم میں پاکستان نے 83-17 سے کامیابی حاصل کی۔دوسرے میں پولش پلیئر 65-35 سے فتحیاب ہوئے، ڈبلز میں پاکستان نے یکطرفہ مقابلے میں حریف جوڑی کو 108-16 سے شکست دے کر ایک بار پھر 2-1 کی برتری حاصل کرلی،اس فریم میں پاکستانی کھلاڑیوں نے 50 کا بریک بھی کھیلا، ریورس سنگلز میں حمزہ اکبر اور محمد سجاد مکمل طور پر بے بس نظر آئے اور دونوں کو ہی شکست کا صدمہ برداشت کرنا پڑا، چوتھے فریم میں پاکستانی کھلاڑی 22-67 اور آخری میں29-58 سے ناکام رہے۔



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…