ناٹنگھم(نیوز ڈیسک)ناٹنگھم میں کھیلے جانے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا جانے والا 350 رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے پانچ میچوں کی سیریز دو دو سے برابر کر دی ہے،روٹ اور مورگن کے درمیان 198 رنز کی شاندار پارٹنر شپ ،نیوزی نے مقررہ 50 اووروں میں سات وکٹوں کے نقصان پر 349 رنز بنائے۔جواب میں انگلینڈ کے بلے باز روٹ اور مورگن کی سنچریوں کی بدولت انگلینڈ نے میچ باآسانی 44ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر جیت لیا، مورگن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ، دونوں ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن میچ کل کھیلا جائے گا ۔روٹ 106 رنز پر ناٹ آو¿ٹ رہے جبکہ مورگن 113 رنز سوتھی کی گیند پر کیچ آو¿ٹ ہو گئے، ہالس نے 67رنز کی اننگزکھیلی ۔اس سے پہلے نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور برینڈن میک کلم نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں تیزی سے کھیلتے ہوئے 88 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ویلیمسن نے 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 90 جبکہ گرانٹ ایلیٹ نے چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 55 رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ولے اور بین سٹوکس نے دو دو جبکہ سٹیون فن، مارک وڈ اور عادل راشد نے ایک ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔ساو¿تھمپٹن میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو تین وکٹوں سے شکست دی تھی۔اوول میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 13 رنز سے جبکہ برمنگھم میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 210 رنز سے شکست دی تھی۔