جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

آئی سی سی کی صدارت کیلئے سابق کرکٹرکو ترجیح دی جارہی ہے‘ عام سہیل

datetime 18  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) عامر سہیل کا کہنا ہے آئی سی سی کی صدارت کے لیے سابق کرکٹر کو ترجیح دی جارہی ہے تو پی سی بی میں کیوں نہیں؟ ملکی کرکٹ کی باگ ڈور بھی کھیل کا تجربہ رکھنے والے ہاتھوں میں ہونی چاہیے،پاکستان کو سعید اجمل سے محرومی کا روگ نہیں پالنا چاہیے۔برطانوی ویب سائٹ کے لیے کالم میں عامر سہیل نے ظہیر عباس کو آئی سی سی کی صدارت کے لیے نامزدگی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ سابق کپتان اپنے وقت کے بہترین کرکٹر تھے،ان کا تجربہ کرکٹ کے کام آسکتاہے، نجم سیٹھی نے جان لیا تھا کہ کونسل میں کوئی کردار ادا نہیں کرپائینگے، سب جانتے ہیں کہ انہوں نے انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کرکٹ کے مفادات پر مبنی اقدامات کے حوالے سے متعدد دعوے کیے جو پورے نہیں ہوسکے۔اس صورتحال میں ان کے لیے آسان راستہ یہی تھا کہ کسی سابق کرکٹر کو نامزد کردیتے،دلچسپ امر یہ ہے کہ وہ آئی سی سی کے لیے تو کسی نامور کھلاڑی کو موزوں خیال کرتے ہوئے خود ہی عہدے سے دستبردار ہونا مناسب خیال کرتے ہیں لیکن یہی فارمولا پاکستان کرکٹ کے لیے موزوں نہیں سمجھتے، بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا سربراہ نجم سیٹھی کے بجائے کسی سابق کرکٹر کے ہونے کی بات کیوں نہیں ہوتی،انھوں نے کہا کہ آئی سی سی کی صدارت پاکستان اور ظہیر عباس دونوں کے لیے اعزاز کی بات ہے لیکن دیکھنا یہ ہے کہ سابق کپتان اس کو کس حد تک کارآمد بنانے میں کامیاب ہوتے ہیں۔



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…