جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

پی سی بی ، سپاٹ فکسنگ کے بعد ڈیٹا فکسنگ نے جنم لے لیا

datetime 18  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ میں میچ اور اسپاٹ کے بعد اب ”ڈیٹا فکسنگ“ بھی شروع ہو گئی، بورڈ کے ویب سائٹ اسکورر نے مبینہ طور پر رقم لے کر ایک کھلاڑی کے کوائف میں تبدیلی کردی، شکایت ملنے پر تحقیقات کے بعد اسے ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔پاکستان کرکٹ میں کرپشن کا ناسور ب±ری طرح سرایت کر گیا ہے،کھلاڑی پہلے میچ فکسنگ میں ملوث ہوئے، پھر عامر، آصف اور سلمان نے اسپاٹ فکسنگ سے ملک کو خوب بدنام کیا ، افسوس کی بات یہ ہے کہ اب چھوٹے لیول پر بھی کرپشن زوروں پر ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ دنوں ایک ویب سائٹ اسکوررکے بارے میں بورڈ کو تحریری شکایت موصول ہوئی کہ اس نے مبینہ طور پر رقم کے عوض کھلاڑی کے ڈیٹا میں تبدیلی کی ہے، پاکستان میں پلیئرز عموماً اپنی تاریخ پیدائش میں تبدیلی کرتے ہیں تاکہ بڑی عمر تک کھیل سکیں، موجودہ ٹیم کے کئی سپراسٹارز کی عمر بھی ظاہر کردہ سے خاصی زیادہ ہے، مذکورہ پلیئر کی عمر اور دیگر ریکارڈ میں تبدیلی ہوئی۔ویب سائٹ پر بھی غلط ڈیٹا رکھاگیا، بورڈ کو جب معاملے کا علم ہوا تو اعلیٰ حکام نے معاملہ تحقیقاتی کمیٹی کو سونپا،اس نے حاصل شدہ ثبوتوں کی بنیاد پر اسکورر کو قصوروار قرار دیدیا جس کے بعد فوری طور پر ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔ دوسری جانب اسکورر کے قریبی ذرائع کہتے ہیں کہ وہ 15سال سے مختلف بڑی ویب سائٹس و بورڈ کیلیے اسکورنگ کر رہا ہے،کبھی کوئی شکایت آئی نہ غلط کام کیا، حالیہ واقعہ سازش ہے، بورڈ کو اسے صفائی پیش کرنے کا موقع دینا چاہیے۔



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…