جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

ٹیسٹ کرکٹ کیلئے نئی گلابی گیند تیار

datetime 17  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(نیوز ڈیسک) کرکٹ کی نئی گلابی گیند کے بنانے والی کمپنی نے اسے ‘ٹیسٹ میچوں کے لیے تیار’ قرار دے دیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا نیوزی لینڈ کے خلاف رواں سال کے اختتام میں پہلا دن اور رات کا ٹیسٹ میچ کروانے کی امید کررہا ہے جہاں بریسبن، ایڈیلیڈ یا ہوبارٹ اس میچ کے لیے ممکنہ مقام ہوسکتے ہیں۔ کوکابورا کے مینیجنگ ڈائریکٹر بریٹ ایلیٹ کے مطابق اس گیند کے تجربات سے وہ مطمئن ہیں جبکہ انگلینڈ اور آسٹریلوی بورڈ اور ایم سی سی نے گلابی گیند کا ٹیسٹ کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس گیند کا گزشتہ پانچ سالوں کے دوران متعدد بار ٹیسٹ لیا جاچکا ہے اور اب یہ گیند ٹیسٹ میچوں کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کرکٹ ساو¿تھ افریقہ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو بھی یہ گیندیں فراہم کی ہیں اور ہم ڈومیسٹک کی سطح پر اس کی کارکردگی سے خوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب گیند کو لال سے سفید کیا گیا تو کچھ تبدیلیاں دیکھی گئیں اسی طرح گلابی گیند میں بھی دیگر گیندوں کے مقابلے میں تبدیلیاں ہوسکتی ہیں تاہم تینوں گیندوں کی سختی بالکل ایک جیسی ہے۔ایلیٹ کے مطابق تینوں گیندوں میں بہترین آسٹریلوی چمڑے کا استعمال ہوتا ہے تاہم گلابی اور لال گیندوں کو ڈائی کی جاتا ہے تاہم سفید گیند کے ساتھ ایسا نہیں کیا جاتا۔انہوں نے کہا کہ تمام تر کوششیں کی جارہی ہیں کہ گلابی گیند کو لال گیند جیسا ہی بنایا جائے اور یہ لال گیند کی طرح برتاو¿ کرے تاکہ انہیں ٹیسٹ میچوں میں استعمال کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ کچھ بلے بازوں نے گیند کو سہی طرح نہ دیکھ پانے کی شکایت کی تھی اور کچھ شائقین بھی بال کو درست انداز میں رات میں نہیں دیکھ پارہے تھے۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے گلابی اور سفید گیندوں میں مزید رنگ کا اضافہ کیا ہے جس سے اس کی چمک مزید بڑھ جائے گی۔کرکٹ آسٹریلیا امید کررہا ہے کہ دن اور رات کے ٹیسٹ میچز لوگوں کو کام کے بعد ٹیسٹ میچ دیکھنے کے لیے آمادہ کریں گے۔حالیہ عرصے میں ٹیسٹ میچ کے دوران کم شائقین موضوع بحث رہا ہے۔



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…