جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے میچ کل کھیلا جائےگا

datetime 16  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوٹنگھم (نیوز ڈیسک)انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے میچ (آج) بدھ کو ٹرینٹ برج، نوٹنگھم میں کھیلا جائے گا ¾ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے شروع ہوگا۔ انگلش ٹیم ایون مورگن کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ کیوی ٹیم کی کپتانی کے فرائض برینڈن میک کلم انجام دیں گے۔ انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے میچ میں کیویز کو 210 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی، دوسرے میچ میں کیویز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 13 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی، تیسرے میچ میں کیویز نے انگلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابری پر ختم ہوئی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے 20 جون کو چیسٹرلی سٹریٹ میں کھیلا جائے گا۔ادھر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور جراح مزاج بلے باز برینڈن میکولم نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرکے سیریز 3-1 اپنے نام کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ون ڈے میں شکست کے بعد مسلسل دو میچوں میں کامیابی ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے، کیویز نے سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ کیویز ٹیم کے کپتان نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور انگلینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ کے لیے میدان میں اترنے کو بے تاب ہے۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ایوان مورگن نے کہا کہ کیویز ٹیم کے ہاتھوں مسلسل دو میچوں میچ میں شکست کے باوجود انکی ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، انہوں نے کہا کہ سیریز کے چوتھے میچ میں مہمان ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کرکے سیریز میں شاندار کم بیک کرینگے۔



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…