بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

ٹیسٹ رینکنگ،سٹیون سمتھ پہلی پوزیشن پربراجمان

datetime 15  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (نیوزڈیسک )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی، آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ شاندار کارکردگی کے بعد چوتھی سے پہلی پوزیشن پر پہنچ گئے، پاکستان کے یونس خان اور مصباح الحق بھی ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں شامل ہیں جبکہ پہلے دس بولرز کی فہرست میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔ آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ نے گزشتہ ایک سال میں بہترین کارکردگی دکھائی تاہم وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کے ذریعے پہلی پوزیشن پر پہنچے۔ انہوں نے اس میچ میں 199 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ دوسری پوزیشن پر سری لنکا کے کمار سنگاکارا ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز کی تیسری پوزیشن ہے۔ ہاشم آملا چوتھے، اینجلو میتھیوز 5ویں اور یونس خان چھٹے نمبر پر ہیں۔ انگلینڈ کے جو روٹ 7ویں، نیوزی لینڈ کے کیون ولیم سن 8ویں اور پاکستان کے مصباح الحق 9ویں نمبر پر ہیں جبکہ آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کا 10واں نمبر ہے ۔

مزید پڑھئے:سائنسدان: پہلی مرتبہ چمپینزی کی الکحل سے رغبت کے ثبوت ملے ہیں

بولرز میں ڈیل سٹین پہلے، جیمز اینڈرسن دوسرے، ٹرینٹ بولٹ تیسرے، ریان ہیرس چوتھے، رنگانا ہیراتھ چوتھے، مچل جونسن 5ویں، سٹوارٹ براڈ چھٹے، ورنن فلانڈر 7ویں، مورنے مورکل 8ویں اور ٹم سادی 10ویں نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے سعید اجمل 11ویں اور جنید خان 15ویں نمبر پر ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…