پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

اہم وکٹ ٹیکر باﺅلر بننا چاہتا ہو ں ،یاسرشاہ

datetime 9  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) لیگ اسپنر یاسر شاہ نے عزم کا ا ظہار کیا ہے کہ وہ باﺅلنگ کی ورائٹی بڑھا کر بین الاقوامی کرکٹ میں اہم وکٹ ٹیکر باﺅلر بنیں گے، سری لنکا کا دورہ ہم سب کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ پاکستان نے سری لنکا کو کافی عرصے سے کسی سیریز میں شکست نہیں (آخری بار گرین شرٹس نے سری لنکا کے خلاف سیریز 2011 میں جیتی تھی، اس بار ہم سب کی توجہ سیریز جیتنے پر مرکوز ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسر شاہ نے کہا کہ حالیہ میچز کے دوران ہمیں باﺅلنگ کے شعبے میں انجریز کے باعث مسائل کا سامنا رہا مگر اس سیریز کے لیے ہر ایک فٹ ہوچکا ہے اور ہم اس سخت دورے میں اپنی ہر ممکن بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی پچز روایتی طور پر فاسٹ باﺅلرکے مقابلے میں اسپنرز کو زیادہ مدد دیتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ ذوالفقار اور میں سری لنکن ٹیم کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے لیگ اسپنر نے کہا تینوں ٹیسٹ میچز جہاں کھیلے جائین گے وہاں کی کنڈیشنز گرم اور مرطوب موسم کے باعث تمام باﺅلرزکے لیے آزمائش ثابت ہوں گی، ایک اسپنر کی حیثیت سے میرے اندر تحمل موجود ہے تاہم میں وکٹیں لینے والی مزید گیندون پر کام کرنا چاہتا ہوں، جبکہ میں نے اپنے گگلی کو ستر فیصد تک بہتر بنایا ہے”۔یاسر شاہ نے گزشتہ سال اکتوبر میں آسٹریلیا کے خلاف دو صفر سے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا اور اپنی اولین ٹیسٹ سیریز کو بارہ وکٹیں لے کر یادگار بنادیا تھا جبکہ اس کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز میں انہوں نے پندرہ وکٹیں اپنے نام کیں۔ انہوں نے کاکہا کہ میں خوش قسمت ہیں کہ مصباح الحق کی زیرقیادت ٹیسٹ ڈیبیو کا موقع ملا جو کہ مقامی ایونٹس میں بھی طویل عرصے سے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹیڈ کے کپتان ہیں ” یقیناً میں کہنا چاہتا ہوں کہ میرے انٹرنیشنل کیرئیر کا مصباح الحق کی کپتانی میں آغاز کسی رحمت سے کم نہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ میری کمزوریوں اور طاقت سے واقف ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ جب میں باﺅلنگ کررہا ہوں تو صورتحال کو کیسے ہینڈل کرنا چاہئے



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…