جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

جنید خان کو ایک روزہ ٹیم کا مستقل رکن بنانا ہوگا ‘ اظہر محمود

datetime 8  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق آل راﺅنڈر اظہر محمود نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے بالنگ کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے فاسٹ بالر جنید خان کو ایک روزہ ٹیم کا مستقل رکن بنانا ہوگا ،حالیہ دورہ کے دوران زمبابوے ٹیم کی طرف سے پاکستان کے خلاف بڑے مجموعے جوڑنا تشویش کا باعث ہے جو قومی ٹیم کی سلیکشن میں غیر مستقل مزاجی کو ظاہر کرتا ہے ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے جنید خان کو مستقل بنیادوں پر کھلانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فاسٹ بالر کو ایک روزہ ٹیم کا حصہ ہونا چاہیے تھا لیکن انہیں ابتدائی دونوں میچوں میں نظر انداز کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بائیں ہاتھ کے بالرز یارکرز بہت اچھی کر سکتے ہیں اور جنید خان ،وہاب ریاض کے ساتھ ٹیم کے بہترین بالرز میں سے ایک ہیں۔سابق آل راﺅنڈر نے قومی ایک روزہ ٹیم کے کپتان اظہر علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح انہوں نے خود کو ایک ٹیسٹ بلے باز سے ون ڈے کھلاڑی میں تبدیل کیا ہے وہ بھی قابل ستائش ہے۔انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ پر زور دیا کہ وہ اظہر علی وہ بطور کپتان وقت دے تاکہ وہ خود کو ایک کامیاب قائد ثابت کر سکیں



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…