پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

وسیم ‘ وقار یونس کے بعد سعید اجمل نے میچ وننگ بالربوجھ اٹھایا ‘ محمد حفیظ

datetime 8  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ کوئی کھلاڑی کسی کی کمی پوری نہیں کر سکتا ،وسیم اکرم او ر وقار یونس نے طویل عرصے تک میچ وننگ بالر زکے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں اور انکے بعد سعید اجمل نے سارا بوجھ اٹھایا ،آج ٹیم کے پاس کوئی میچ ونر بالر نہیں ،سری لنکن سپنر رنگنا ہیراتھ سب سے خطرناک بالر ہے ۔باغ جناح میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ قومی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کچھ لڑکے کافی دیر سے ٹیم کے ساتھ کھیل رہے ہیں اور ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی کارکردگی بہترین رہی ہے تاہم ون ڈے میں نئے چہرے شامل ہوئے ہیں ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کوئی بھی کھلاڑی شاید ہی کسی کی کمی کو پورا کر سکتا ہے ۔ سعید اجمل کی کمی کو بھی پورا نہیں کیا جا سکتا ۔ جب سعید اجمل کا ایکشن رپورٹ نہیں ہوا تھا وہ بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ اس سے قبل وسیم اکرم اور وقار یونس ٹیم کو طویل عرصے تک فتوحات دلانے والے بالر زتھے انکے بعد سعید اجمل ایسے بالر تھے جنہوں نے تمام بوجھ اٹھایا ہوا تھا ۔ اب ٹیم میں میچ ونر بالر نہیں ہے ۔ٹیم میں نوجوان آئے ہیں لیکن انہیں وقت لگے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سعید اجمل جتنے زیادہ میچز کھیلیں گے انہیں اعتماد ملے گا اورخواہش ہے کہ وہ جلد اسی موثر بالنگ کے ساتھ واپس آئیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم ٹیسٹ میں اچھی کارکردگی پیش کر رہی ہے تاہم بلے بازوں کو سری لنکن سپنر رنگنا ہیراتھ سے چوکنا رہنا ہوگا ۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…