جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

قومی ٹیم آج سری لنکاروانہ ہوگی

datetime 8  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) سری لنکن ٹائیگرز کا گھر میں شکار کرنے کا عزم لیے پاکستانی اسکواڈ پیر اور منگل کی درمیانی شب کولمبو روانہ ہوگا۔گرین کیپس غیر رسمی تربیتی کیمپ کے بعد پریکٹس کی کمی 11جون کو شروع ہونے والے وارم اپ میچ میں پوری کرنے کی کوشش کرینگے، دونوں ممالک میں سیریز کا پہلا ٹیسٹ 17جون کو گال میں شروع ہوگا، مصباح الحق کی قیادت میں مہمان ٹیم آئی لینڈز میں کھیلے گئے 10میچز میں 2 بار ہی سرخرو ہوئی،اس بار ریکارڈ بہتر کرنے کے لیے تینوں شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی پیش کرنا ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق زمبابوے جیسی کمزور ٹیم کی میزبانی کرنے کے بعد گرین شرٹس کو سری لنکا کی صورت میں مضبوط حریف کا چیلنج درپیش ہے، دس سالہ ناکامیوں کی تاریخ کا رخ بدلنے کے لیے گرین شرٹس مصباح الحق کی قیادت میں آج سری لنکا روانہ ہوگی۔
کولمبو جانے والی 15 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بننے والے دوسرے پلیئرز میں اظہر علی (نائب کپتان )، محمد حفیظ ، احمد شہزاد، شان مسعود، یونس خان، اسد شفیق، حارث سہیل، وکٹ کیپر سرفراز احمد، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر، وہاب ریاض، جنید خان، عمران خان اور احسان عادل شامل ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان اپنے دورے کا ا?غاز 11جون کو کولمبو کرکٹ گراو¿نڈ میں ہونے والے وارم اپ میچ سے کرے گا، 3 ٹیسٹ میچز کی سیریزکا پہلا میچ 17جون کو پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 9 بجے صبح گال اسٹیڈیم میں شروع ہوگا، دوسرے میچ میں دونوں ٹیمیں 25 جون کو کولمبو میں ایک دوسرے کے ا?منے سامنے ہوں گی جبکہ سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 7 جولائی کو پالے کیلی میں شیڈول ہے۔
پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا ون ڈے میچ دمبولا اسٹیڈیم میں 1جولائی کو صبح ساڑھے 9بجے، دوسرا 15جولائی کو 2 بجے پالے کیلی اسٹیڈیم میں تیسرا 19جولائی کو آر پریما داسا اسٹیڈیم، چوتھا 22 جولائی کو اور پانچواں 26 جولائی کو مہندا راجا پکسے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ 30جولائی اور دوسرا یکم اگست کو کھیلا جائے گا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ قومی ٹیم کا ا?ئی لینڈ میں حالیہ ریکارڈ زیادہ اچھا نہیں ہے، اس نے آخری بار 2005-6 میں 2میچز کی سیریز میں میزبان ٹیم کو 1-0سے مات دی تھی تاہم پاکستان اور سری لنکا کے مابین ٹیسٹ میچز میں جیت کے حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کا پلڑا بھاری ہے، پاکستان نے 1982سے 2014 تک مجموعی طور پر سری لنکا کے خلاف 48 ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں سے 17جیتے اور 13ہارے جبکہ 18میچز ڈرا ہوئے۔
سری لنکا کی سرزمین پر کھیلے گئے 20 ٹیسٹ میچز میں دونوں ٹیموں نے 6 ، 6 ٹیسٹ جیتے ہیں جبکہ 8 ڈرا ہوئے۔ مصباح الحق کی کپتانی میں پاکستان کی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف 10ٹیسٹ میچز کھیلے، 2 جیتے، 3 ہارے اور 5 کا نتیجہ برا?مد نہیں ہوسکا، اس بار ریکارڈ بہتر کرنے کے لیے ٹیم کو تینوں شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی پیش کرنا ہوگی، ادھر ا?سٹریلیا میں سیر سپاٹے کرنے کے بعد واپس آنے والے ہیڈ کوچ وقار یونس کی طویل غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یونس خان، اسد شفیق، سرفراز احمد اور حارث سہیل نے بھی ا?خری روز ہی اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں کو جوائن کرنے کو ترجیح دی۔
دوسری جانب نیشنل کر کٹ اکیڈمی میں کوچز کی نگرانی میں جاری غیررسمی کیمپ کے پہلے سیشن میں کرکٹرز نے فزیکل فٹنس پرزوردیا، شام کو ہونے والے دوسرے سیشن میں پلیئرز نے نیٹ پریکٹس کی جس میں بولنگ اوربیٹنگ کی خا میوں کودورکرنے کے ساتھ فیلڈنگ پربھی توجہ دی گئی، اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد نے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، فیلڈنگ کوچ گرانٹ لیوڈن اور این سی اے کے معاون اسٹاف کے ہمراہ کھلاڑیوں کی تکنیکی
خامیوں کی نشاندہی کرنے کے بعد انھیں دور کرنے کے لیے مشورے دیے، ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے بولرز بھی معاونت کے لیے موجود تھے، اس موقع پر پیسرز پر بھرپور توجہ دی گئی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…