جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

سری لنکاکامشکل دورہ ،قومی ٹیم کی تیاریاں نامکمل

datetime 7  جون‬‮  2015
Pakistani cricketers warm-up during a team practice session in Lahore on December 9, 2010. Pakistan's chances at the cricket World Cup will depend on the verdict reached against bowlers Mohammad Asif and Mohammad Aamer in the match-fixing inquiry, former captain Imran Khan said. AFP PHOTO/Arif ALI
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) دورہ سری لنکا کی صورت میں مشکل ٹاسک پاکستانی ٹیم کا منتظر ہے مگر تیاریاں نامکمل دکھائی دیتے ہیں، ہر سیریز کے بعد چھٹیاں گذارنے آسٹریلیا جانے کے شوقین کوچ وقار یونس کی گذشتہ شب تاخیر سے لاہور واپسی ہو گئی، ان کی عدم موجودگی میں ٹیسٹ اسکواڈکے بیشترارکان نے اپنے طور پر پریکٹس جاری رکھی ہوئی ہے، یاسر شاہ بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچ گئے۔
یونس خان ،اسد شفیق اور حارث سہیل اتوار کو جوائن کرلیں گے، ٹیم پیر کو کولمبو روانہ ہو گی،گرین کیپس 10سال سے آئی لینڈ میں کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں جیت سکے ہیں،2005-6 سیریز کی تاریخ دہرانے کیلیے بے جان نظر آنے والی پیس بیٹری کو غیر معمولی کارکردگی دکھانا ہوگی، سعید اجمل کی عدم موجودگی میں اسپنرز یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری آ پڑی، محمد حفیظ اور احمد شہزاد کو بھی ہنر کی آزمائش کا موقع ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت کیلیے قومی ٹیم پیر کو کولمبو روانہ ہو رہی ہے، مگر تیاریوں نامکمل دکھائی دیتی ہیں، کوچ زمبابوے سے سیریز کے بعد اہل خانہ کے پاس آسٹریلیا چلے گئے تھے۔
ایسے میں قومی کرکٹرز اپنے طور پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ٹریننگ کر رہے ہیں،15رکنی اسکواڈ میں شامل 10پلیئرز کپتان مصباح الحق،نائب اظہر علی، محمد حفیظ، احمد شہزاد، شان مسعود، ذوالفقار بابر، وہاب ریاض، جنید خان، عمران خان، احسان عادل تو پہلے سے ہی اکیڈمی میں موجود تھے، ہفتے کو یاسر شاہ نے بھی جوائن کرلیا، صبح پہلے سیشن میں کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ پر توجہ دی، شام کو وارم اپ کے بعد ایک فیلڈنگ سیشن ہوا، بعد ازاں تمام پلیئرز نیٹ پریکٹس میں سرگرم رہے۔
اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد نے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، فیلڈنگ کوچ گرانٹ لیوڈن اور این سی سے کے معاون اسٹاف کے ہمراہ کھلاڑیوں کی تکنیکی خامیوں کی نشاندہی کرنے کے بعد انھیں دور کرنے کیلیے مشورے دیے،ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے بولرز بھی معاونت کیلیے موجود تھے،اس موقع پر پیسرز پر بھرپور توجہ دی گئی، ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل یونس خان، اسد شفیق، سرفرازاحمد اور حارث سہیل بھی اتوار کو دیگر کھلاڑیوں کو جوائن کرلیں گے، ”پردیسی“ ہیڈ کوچ وقار یونس ہفتے کو رات گئے لاہور پہنچے، قومی ٹیم پیر کی شب کولمبو روانہ ہوگی۔ یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین اب تک 48ٹیسٹ کھیلے گئے۔
ان میں سے گرین کیپس نے 17میں فتح حاصل کی،13میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 18ڈرا ہوگئے،قومی ٹیم کا آئی لینڈ میں حالیہ ریکارڈ زیادہ اچھا نہیں ہے،اس نے آخری بار2005-6میں2میچز کی سیریز میں میزبان ٹیم کو 1-0سے مات دی تھی،2009 کے اگلے دورے میں آئی لینڈرزنے پاکستان کو2-0سے زیر کرکے گھر واپس بھجوایا، ایک مقابلہ ڈرا ہوا،2سال بعد 3میچز کی سیریز میں گرین کیپس کو 0-1سے شکست ہوئی، اس کے بعد یو اے ای میں 2014میں مصباح الحق الیون نے خسارے کا شکار ہونے کے بعد 1-1سے برابری پر سیریز کا اختتام کیا، پھر دورہ سری لنکا میں ایک بار پھر میزبان ٹیم حاوی رہی، مہمانوں کو دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان ٹیم کی ون ڈے میں کارکردگی تو مسلسل زوال پذیر ہے،کمزور زمبابوے کو گھر بلا کر زیر کرنے کے باوجود رینکنگ میں بہتری نہیں آسکی، نویں پوزیشن چیمپئنز ٹرافی میں شرکت سے محرومی کا پیغام سنا رہی ہے، ایک روزہ سیریز میں ا?ئی لینڈز کو زیر کرنے کے باجود کوئی بات حتمی نہیں، کلین سویپ شاید منزل تک پہنچا سکے جس کے زیادہ امکانات نظر نہیں آتے، دوسری جانب ٹیسٹ میں کارکردگی بہتر ہے۔
یو اے ای میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے بعد بنگلہ دیش کو بھی ہوم گراﺅنڈزپر زیر کرنے والی ٹیم حریف اسکواڈ میں چند تجربہ کار کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھانے کا سوچ رہی ہوگی لیکن وہاب ریاض کے سوا پیسرز کی فٹنس اور فارم پر سوالیہ نشان موجود ہے،سری لنکن کنڈیشنز پر ماضی میں اہم ہتھیار ثابت ہونے والے سعید اجمل اور عبدالرحمان کی خدمات بھی حاصل نہیں، مجبوری کا عالم ہے کہ یاسر شاہ کے ساتھ 36سالہ ذوالفقار بابرکو بھجوایا جارہا ہے، محمد حفیظ اور احمد شہزاد کو بھی ہنر آزمانے کا موقع ملے گا۔
پیس بیٹری کو میزبان ملک کے تقاضوں سے ہم ا?ہنگ کرنے کے ذمہ دار سابق فاسٹ بولرو ہیڈکوچ وقار یونس نے خود سڈنی جانے کو ترجیح دی، وہ عین موقع پر اسکواڈ کو جوائن کررہے ہیں، ان حالات میں بیٹنگ لائن کا استحکام سیریز بچانے کے کام ا?سکتا ہے، دوسری صورت میں 10سال بعد ا?ئی لینڈرز کو انہی کی سرزمین پر ہرانے کا خواب پورا کرنا انتہائی مشکل ہوجائے گا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…