منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

پاک زمبابوے ون ڈے سیریز کے دوسرا میچ کل کھیلا جائیگا ،دونوں ٹیموں کے کپتان پرعزم

datetime 27  مئی‬‮  2015 |

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تین ون ڈے میچوں پر مشتمل کرکٹ سیریز کا دوسرا میچ کل ( جمعہ ) 29مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا ۔میچ دوپہر چار بجے شروع ہو گا جس کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے ، پاکستان ٹیم کو پہلا ون ڈے میچ جیتنے کی وجہ سے سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے ۔پاکستان کی ٹیم کی جیت کی صورت میں سیریز پاکستان جیت جائے گا ۔میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت اظہر علی جبکہ زمبابو ے ٹیم کی قیادت ایلٹن چکمبورا کریں گے ۔۔قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنی رینکنگ برقرار رکھنے اور بہتر بنانے کے لئے ہر میچ جیتنا ضروری ہے اور ہماری ٹیم دوسرے ون ڈے میں بھی جیت کے لئے میدان میں اترے گی ۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں کامیابی کے بعد پہلے ون ڈے میچ میں بھی کامیابی سے سے ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے ۔ جبکہ زمبابوین ٹیم کے کپتان ایلٹن چگمبورا نے کہا ہے ہ ان کی ٹیم ہر میچ میں پہلے سے بہتر کھیل رہی ہے ،بیٹنگ اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے تاہم میچ کے آخری اوورز میں سکور نہیں ہو رہے جبکہ فیلڈنگ اور باو ¿لنگ میں بھی بہتری کی گنجائش موجود ہے ، کھلاڑی پر امید ہےں اور دوسرے ایک روزہ میچ میں زیادہ اچھا کھیل کر جیتنے کی کوشش کریں گے۔ قومی ٹیم کے آل راﺅنڈر شعیب ملک میری کوشش ہوتی ہے کہ جب بھی موقع ملے اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بہتر سے بہتر کھیلوں اور ٹیم میں شمولیت کا کام سلیکشن کمیٹی اور بورڈ پر چھوڑ دوں۔ٹیم کے بہتر سٹارٹ کے بعد ون ڈاو ¿ن کی پوزیشن پر کھیلنے کو کہا گیا اور اللہ کا شکر ہے کہ ٹیم کے لئے سنچری بنا سکا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے پرفارمنس کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے دوسرے ون ڈے میچ میں بھی بہترین پرفارمنس کامظاہرہ کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادر کریں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…