بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

فیفا کے متعدد عہدیدار ریورخ میں زیرِ حراست

datetime 27  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)فیفا کے متعدد عہدیدار ریورخ میں زیرِ حراست 27 مئی2015 شیئر سوئٹزرلینڈ کے شہر ریورخ میں پولیس نے فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے متعدد سرکردہ عہدیداران کو حراست میں لے لیا ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق ان گرفتاریوں کا مقصد ان افراد کو امریکہ کے حوالے کرنا ہے جہاں ان پر مالی بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق حراست میں لیے جانے والے افراد کی تعداد چھ ہے۔ فیفا کے سینیئر اہلکار نے بی بی سی سپورٹس کے نامہ نگار رچرڈ کونوے سے بات کرتے ہوئے گرفتاریوں کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان افراد کو زیورخ کے ہوٹل باو¿ر او لاک سے بدھ کو علی الصبح حراست میں لیا گیا ہے تاہم عہدیدار نے گرفتار کیے جانے والے افراد کی حتمی تعداد یا نام نہیں بتائے۔ فیفا کی ایگزیکیٹو کمیٹی کے عہدیدار 28 مئی سے شروع ہونے والے تنظیم کے دو روزہ سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے زیورخ پہنچے تھے۔ نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ سوئس پولیس کے اہلکاروں نے ان عہدیداران کے ہوٹل کے رجسٹریشن ڈیسک سے ان کے کمروں کی چابیاں لیں اور پھر اوپر چلے گئے۔ امریکی اخبار کے مطابق گرفتاریوں کے موقع پر کسی قسم کی مزاحمت دیکھنے میں نہیں آئی اور کم از کم دو عہدیداران کو بغیر ہتھکڑیاں لگائے ہوٹل سے باہر لے جاتے دیکھا گیا۔ اس کے علاوہ کوسٹاریکا سے تعلق رکھنے والے فیفا کے عہدیدار ایڈوارڈو لی کو پولیس اہلکار ان کے سامان سمیت ہوٹل کے بغلی دروازے سے باہر لے کر گئے۔ فیفا کے عہدیداران پر عائد بدعنوانی کے الزامات کا تعلق گذشتہ دو دہائیوں میں فٹبال کے عالمی مقابلوں کی میزبانی کے حصول اور مقابلوں کی تشہیر اور نشریات کے معاہدوں میں کرپشن سے متعلق ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…