بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

لارڈز ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی پوزیشن مضبوط

datetime 23  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)لارڈز میں انگلینڈ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن نیوزی لینڈ نے کھیل کے اختتام پر دو وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز بنا لیے ہیں۔نیوزی لینڈ کو انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کے لیے اب مزید 86 رنز کی ضرورت ہے اور اس کی آٹھ وکٹیں باقی ہیں۔انگلینڈ کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 389 رنز بنائے تھے۔ میچ کے دوسرے دن نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور ٹام لیتھم نے اننگز کا آغاز کیا اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی وکٹ کے لیے 148 رنز بنائے۔تاہم اس موقع پر پہلے گپتل اور پھر لیتھم یکے بعد دیگرے پویلین لوٹ گئے۔گپتل 70 رنز بنانے کے بعد سٹوئرٹ براڈ کی وکٹ بنے جبکہ لیتھم کو معین علی نے 59 کے انفرادی سکور پر آو¿ٹ کیا۔دوہرے نقصان کے باوجود نیوزی لینڈ کی ٹیم دباو¿ میں نہیں آئی اور کین ولیمسن اور راس ٹیلر نے تیسری وکٹ کے لیے مزید 155 رنز کی پارٹنر شپ قائم کر دی۔کین ولیمسن اور راس ٹیلر نے تیسری وکٹ کے لیے مزید 155 رنز کی پارٹنر شپ قائم کیجب دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو ولیمسن 92 اور ٹیلر 47 رنز پر ناٹ آو¿ٹ تھے۔اس سے پہلے انگلینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 389 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئی تھی۔ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ نے 11 چوکوں کی مدد سے 98 اور بین سٹوکس نے 15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 92 رنز بنائے۔ان کے علاوہ بٹلر اور معین علی نے بھی نصف سنچریاں بنا کر میزبان ٹیم کو بہتر سکور تک پہنچنے میں مدد دی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہنری نے چار چار کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔جمعرات کو شروع ہونے والے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…