لاہور(نیوز ڈیسک) چیئرمین پی سی بی شہر یار خان نے کہا ہے کہ کولکتہ ایئرپورٹ پر روکے جانے میں کسی کی غلطی نہیں تھی، صرف چھوٹی سطح پر ایئرپورٹ کے حکام کو میرے ویزے کے بارے میں مکمل معلومات حاصل نہیں تھیں جس کے سبب مشکلات ہوئیں۔
میڈیا سے بات چیت میں شہریار خان نے کہا کہ ابتدائی طور پر ایئرپورٹ حکام نے مجھے باہر نہ جانے دیا،ان کا کہنا تھا کہ قوائد کے تحت پاکستانی شہری کولکتہ کے انٹری پوائنٹ سے بھارت میں داخل نہیں ہوسکتے۔
جب میں نے کہاکہ میرے پاس سارک ویزہ ہے اور اس کے تحت میں بھارت کے کسی بھی شہر میں جاسکتا ہوں تو بھی وہ نہ مانے، انھوں نے مجھے وہاں سے کسی اور شہر جانے کا کہا، میں نے بھارت میں پاکستانی سفارت خانہ، بی سی سی ا?ئی اور بھارتی حکام سے رابطہ کیا تو ساڑھے پانچ گھنٹے بعد ایئرپورٹ سے باہر جانے دیا گیا۔
کولکتہ ایئرپورٹ پر روکے جانے میں کسی کی غلطی نہیں تھی،شہریارخان
15
مئی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں