اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ایشیئن سنوکر چیمپئن حمزہ اکبر نے کہا ہے کہ میں سنوکر کا آغاز پنجاب یوتھ فیسٹیول سے کیا آج ایشیا کا چیمپئن ہوں۔ ان خیالات کا اظہار حمزہ اکبر نے سپورٹس بورڈ پنجاب میں ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔حمزہ اکبر نے کہا کہ میری کامیابی میں پنجاب حکومت اور سپورٹس بورڈ پنجاب نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ اگلا ہدف برطانیہ میں پروفیشنل لیگ کھیلنا ہے، ایشیئن ٹائٹل جیت کر پروفیشنل لیگ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ پروفیشنل لیگ جولائی میں شروع ہورہی ہے جس کی ٹریننگ درکار ہے۔ امید کرتا ہوں وزیر اعلیٰ اور ڈی جی سپورٹس تعاون کرینگے۔ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے حمزہ اکبر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایشیئن چیمپئن بننے پر حکومت کی طرف سے سپورٹس میں ان کی ہر طرح کی مدد کی جائے گی ‘وہ ملک کا نام روشن کریں۔